ایف آئی اے کی کارروائی؛ افغان شہری کی غیرقانونی دستاویزات پر برازیل جانے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کی غیرقانونی اور مشکوک دستاویزات پر برازیل جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری امر الدین حاکمی نامی شہری کو آف لوڈ کیا گیا۔ افغان شہری قازقستان کے پاسپورٹ پر برازیل جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی انٹری اسٹیمپ موجود نہیں تھی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے طورخم بارڈر کے راستے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق بھی مسافر کی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی ہسٹری نہیں پائی گئی۔ سکینڈ لائن آفس کے تجزیے کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر ضروری سیکورٹی فیچر بھی غائب تھے۔ افغان شہری کو گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ کراچی منتقل کردیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایک اور کاروائی میں سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے شہری محمد سعید سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ مسافر سینیگال سے کراچی براستہ ایتھوپیا ایمرجنسی پاسپورٹ پر پہنچا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ مسافر نے سینیگال میں 4 ماہ گزارے۔ مسافر نوید احمد عرف چوہدری تیمور نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا۔ ملزم نے 45 لاکھ روپے کے عوض مسافر کو اسپین بھیجنے کے معاملات طے کیے تاہم سینیگال پہنچنے پر مرزا احسن نامی ایجنٹ نے مسافر سے پاسپورٹ چھین لیا۔
مذکورہ ایجنٹوں نے مسافر کو غیر قانونی طور پر سمندر کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔ مسافر کو مزید پوچھ گچھ اور ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغان شہری پاسپورٹ پر ایف آئی اے کے مطابق
پڑھیں:
میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
اطلاعات کے مطابق دہشتگرد مکڑوال کے ایک گاؤں میں داخل ہوئے تھے اور یہ تب سے پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مقامی لوگوں کو جہاد پر اکسایا جا رہا تھا جس کے بعد پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میانوانی اور مکڑوال میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں 10 سے زائد خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس نے میانوالی اور سی ٹی ڈی کا مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ پنجاب پولیس کے مطابق یہ آپریشن آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سربراہی میں کیا گیا۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔ دریں اثنا وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگرد مکڑوال کے ایک گاؤں میں داخل ہوئے تھے اور یہ تب سے پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مقامی لوگوں کو جہاد پر اکسایا جا رہا تھا جس کے بعد پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔