WE News:
2025-04-22@07:07:11 GMT

’آپ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں‘، ماریہ بی کی عورت مارچ پر تنقید

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

’آپ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں‘، ماریہ بی کی عورت مارچ پر تنقید

ماریہ بی پاکستان کی بہترین اور مشہور فیشن ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کامیاب کاروباری خاتون اور معروف سماجی کارکن کے طور پر بھی اپنی شناخت قائم کی ہے۔ حالیہ دنوں میں وہ اس وقت خبروں میں آئیں جب انہیں عورت مارچ لاہور کے منتظمین کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔

12 فروری کو لاہور میں  خواتین کے قومی دن کے موقع پر عورت مارچ ہوا۔ مارچ کے شرکا پریس کلب سے فلیٹیز ہوٹل تک مارچ کرتے ہوئے پہنچے۔ ان کے پلے کارڈز ماریہ بی اور سابق پاکستانی اداکارہ مشی خان کے خلاف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کے عالمی دن پر عورت مارچ

حال ہی میں ماریہ بی نے عورت مارچ لاہور کے بارے میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’ہم نے پہلے ہی عورت مارچ کو مسترد کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عورت مارچ، قومِ لوط مارچ، ناکام عورتوں کی مارچ  یا کامیاب عورتوں سے نفرت کی مارچ۔ کیا نام دوں آپ کو؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by maria b & fatima b (@_mariab_fatimab_)

انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے تمام پلے کارڈز دیکھے ہیں جو میرے اور مشی خان کے خلاف تھے۔ ہم صرف آپ کی تربیت پر سوال اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان کے عوام نے اس نام نہاد عورت مارچ کو مسترد کر دیا ہے۔ اور یہ ابھی نہیں بلکہ پچھلے کئی برسوں سے مسترد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا لاہور میں عورت مارچ کی اجازت دے دی گئی ہے؟

 ماریہ بی کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنا چاہتی ہیں، وہ کامیاب اور خود مختار بننا چاہتی ہیں۔  وہ آپ کی طرح نہیں بننا چاہتیں جو ناکام فیشن ڈیزائنرز اور ناکام میک اپ آرٹسٹس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ اس ایجنڈے پر کام کرتے ہیں جس کی آپ کو فنڈنگ ملتی ہے۔  میں جانتی ہوں کہ آپ لوگ فنڈنگ پر زندہ ہیں۔ آپ لوگ فنڈنگ حاصل کر کے جو وہ چاہتے ہیں ویسا بولتے ہیں۔

ماریہ بی کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ زیادہ تر صارفین ان کے حق میں بات کرتے نظر آئے جبکہ کئی صارفین نے سوال کیا کہ عورت مارچ ایک عورت کی ہی مخالفت کیوں کر رہا ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عورت مارچ لاہور ماریہ بی مشی خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: لاہور ماریہ بی ماریہ بی انہوں نے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، اسرائیل کی دوستی کسی صورت قبول نہیں کی جائےگی، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلبہ سے سبق سیکھیں جو فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علما کرام نے فلسطین میں جہاد کا فتویٰ دیا ہے لیکن حکمران اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں، تاہم ہم اسرائیلی اشیا کا بائیکاٹ کریں گے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں ’سیو غزہ مارچ‘ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار

انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمران غلام ابنِ غلام ہیں، لیکن ہم محب وطن شہری ہیں، اور فلسطین کو یکجہتی کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہمارے حکمران اسرائیل سے ڈرتے ہیں، اسی لیے پورا اسلام بند کردیا ہے، ہم اگر اعلان کریں تو کوئی کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ امریکا قاتل اور دہشتگرد ہے جو اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی امریکا کی ایما پر ہورہی ہے، ہم سب کو مل کر امریکا پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کے معاملے پر ہماری اپوزیشن بھی خاموش ہے، ان کو جب اپنے مفادات ہوتے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ سے بات بھی ہو جاتی ہے، لیکن اس وقت انہیں ٹرمپ کی خوشنودی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر لیاقت علی خان نے واضح کردیا تھا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگا، ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان سے کون لوگ اسرائیل کا دورہ کرنے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ، اسلام آباد میں کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں؟

انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امریکا و اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لیے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل امریکا پاکستان ٹرمپ خوشنودی جماعت اسلامی جہاد حکمران حماس دفتر غزہ مارچ فلسطین ہڑتال کا اعلان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  
  • حیا
  • حکمران امریکا اور اسرائیل سے ڈرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا غزہ مارچ سے خطاب
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
  • 57 سال کے میرے اثاثے
  • کینال منصوبوں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان ہوگا، سعید غنی