3ماہ میں عمران خان رہا، آپکی پیشگوئی سن کر میں نے دوستوں سے شرط لگائی اور ہار گیا، کالر کا نجم سیٹھی سے پیسوں کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3ماہ میں رہائی کی پیشگوئی کاسن کر دوستوں سے شرط لگا کر ہارنے والے شخص نے نجم سیٹھی سے پیسوں کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’سیٹھی سے سوال‘‘میں کالر نے معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں کچھ دن پہلے آپ نے شو میں پیشگوئی کی تھی کہ عمران خان تین ماہ کے اندر اندر رہا ہونے جا رہے ہیں،ان کی ڈیل ہو گئی ہے ،اگر رہا نہ ہوئے تو پھر میں آپ کو اس کی وجہ بتاؤں گا، کالر کا کہناتھا کہ تین ماہ ہونے کو ہیں ان کی رہائی تو کیا ان کی رہائی کی کوئی امید بھی نظر نہیں آ رہی،آپ کا تجزیہ سن کر میں نے دوستوں سے شرط بھی لگائی تھی میں وہ شرط ہار گیا ہوں یا تو مجھے اس کی وجہ بتا دیں یااگر آپ نے وجہ نہیں بتانی تو برائے مہربانی میری شرط کے پیسے مجھے بھیج دیں۔
ٹک ٹاکر سائیکو ارباب کی موت کی وجہ سامنے آگئی
سینئر تجزیہ کار نے کالر کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ دیکھیں میری بات سن آپ وجہ لیں یا نہ لیں،یہ میں نے کبھی نہیں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے،آپ میرا دوبارہ سے کلپ سن لیں،رہائی سے میری یہ مراد نہیں ہے اور نہ ہی تھی کہ وہ آزاد ہو جائیں گے،جیل میں ہونا، بنی گالہ یا نتھیا گلی میں ہونے میں بڑا فرق ہے،یہ انڈیکیٹ کرے گا کہ بات آگے بڑھ رہی ہے،یہ نہیں ہوگا کہ مسئلہ حل ہو گیا ہے،حل ہونے میں اور بات کو بڑھانے میں بڑا فرق ہوتا ہے،تو ابھی کوئی امکان نہیں ہے ابھی حل ہونے کا۔
نجم سیٹھی نے کہاکہ البتہ ابھی بھی تین ماہ نہیں ہوئے،جب تین ماہ ہوں گے تو میں آپ سے بات کروں گا، پھر اگر ایسا نہ ہو ا تو میں آپ کو بتاؤں گا کہ خان صاحب نے جو اپنی سیاست کی ہے وہ غلط کی ہے،کیونکہ جس طرح انہوںں نے پہلے پیش قدمی کی تھی،اگر وہی کرتے تو یہ معاملہ یہاں تک نہ آتا،بہرحال ابھی بھی چانس ہیں مگر خا ن صاحب بہت فرسٹریٹ ہوگئے ہیں،لگتا یہی ہے کہ ان پر پریشر بہت بڑھ گیا ہے۔
چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ کا بلیک میں ٹکٹ کتنے کا فروخت ہورہا ہے؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نجم سیٹھی سیٹھی سے تین ماہ
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آ ئندہ24گھنٹوں میں بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے.(جاری ہے)
بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی شہر لاہور آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے اور آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے آئندہ چند روز تک درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی جائے گی.
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں ریکارڈ کی گئی دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اتوار سے ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان ہے جس کے ساتھ دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جو کہ معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے. ماہر موسمیات انجم نذیر ضیغم نے وضاحت کی کہ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں سے دور ہونے والا ہائی پریشر ایریا کے باعث اتوار سے سمندری ہوائیں رکنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے جنوبی علاقوں کی طرف موسمی نظام کی نقل و حرکت صوبے کے باقی حصوں میں جاری ہیٹ ویو کو کم کرنے میں مدد دے گی. محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی وجہ سے عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کہ سورج کی روشنی میں براہ راست نمائش سے گریز کریں اور پانی زیادہ پیئیں.