جنگ فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالرز اور 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزم باسط حسین کے خلاف حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 نعمان صدیقی کے مطابق قبضے سے حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے ریکارڈ بھی برآمد  کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی

پڑھیں:

کراچی، مجید کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں قائدآباد پولیس نے مجید کالونی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت رحمت علی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خوری کے الزام میں کئی افراد زیرِ حراست
  • کراچی: اورنگی ساڑھے 11 سے لاپتہ خاتون کی لاش برآمد، ملزم گرفتار
  • کراچی میں مذہبی و سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار
  • ثروت اعجاز قادری کے گھر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث کئی ملزم گرفتار
  • کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ
  • کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی، ایس آئی یو کی دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد
  • کراچی، مجید کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی:3خواتین کی موت کامعمہ حل‘ باپ اور بیٹا گرفتار