کراچی : بھارت سے اسمگل 2 کروڑ سے زاید کا گٹکا برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی(نمائندہ جسارت)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بھارت سے اسمگل ہونے والا مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق یہ چھاپہ ایک خفیہ اطلاع پر کراچی کی ایک نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں قائم گودام پر مارا گیا۔ گودام سے اسمگل شدہ مختلف بھارتی برانڈز کے مضرصحت گٹکا کی 136 بوریاں برآمد کی گئیں جس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زاید ہے۔ بھارتی گٹکا تحویل میں لیکر اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی یلو لائن منصوبہ، لاگت 190 فیصد بڑھ گئی
کراچی یلو لائن منصوبہ—فائل فوٹوکراچی یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی، وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ 6 سال میں منصوبے کی سست روی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس احسن اقبال کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں کراچی یلو لائن منصوبے کے لیے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظرِ ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی گئی۔
2019ء میں اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 61 ارب 43 کروڑ روپے تھا، سی ڈی ڈبلیو پی نے 10 ارب 55 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی اور کراچی یلو لائن سمیت 256 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔
وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں وزیرِ اعظم کے تعلیم فنڈز کے لیے 14 ارب روپے اور اے ایف آئی سی سمیت قومی ادارۂ امراضِ قلب توسیع کا 12 ارب 94 کروڑ روپے کا منصوبہ ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔
اجلاس میں 4 ارب 28 کروڑ روپے کے پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام منصوبے کی منظوری دی گئی۔
وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ آبادی کی 2 اعشاریہ55 فیصد شرحِ نمو ملکی ترقی کےلیے بڑا چیلنج ہے اور ملک میں پولیو وائرس کی موجودگی بھی شرمندگی کا باعث ہے جو صرف دنیا میں 2 ممالک میں پایا جا رہا ہے۔
اجلاس میں پنجاب واٹر ریسورس مینجمنٹ کےلیے 1 اعشاریہ 67 ارب روپے، گلگت بلتستان اور سابق فاٹا کے اسکولوں اور اسپتالوں کی سولرائزیشن کے لیے 2 ا رب 98 کروڑ ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔
اجلاس میں این ٹی ڈی سی اور اسکاڈا اپ گریڈ کا 50 ارب 37 کروڑ روپے کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا گیا۔