اپوزیشن گرینڈ الائنس بنے گا اور نہ ہی دھرنا ہوگا: فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس بنے گا اور نہ ہی دھرنا ہوگا، تحریک انصاف کے لوگ کمپرومائزڈ ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اس حکومت کی گارنٹر اسٹیبلشمنٹ نہیں خود پی ٹی آئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط لکھا لیکن اس کی تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے توثیق نہیں کی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بچانے کیلئے شہباز شریف کی حکومت اور کابینہ پیچھے کھڑی ہے، میں نے بانی کے خط بارے پہلے ہی کہا تھا ڈسٹ بن میں جائے گا، آرمی چیف جمہوریت پسند آدمی ہیں۔
ٹورنٹو میں مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار
ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کہا اگر خط آئے گا تو وزیراعظم کودوں گا، شک کرنے والے خود لیٹے ہوئے ہیں، مجھے نہیں لگتا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی تحریک کا حصہ بنیں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے کہا
پڑھیں:
ہم موجودہ حالات میں اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حافظ حمد اللہ
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ آج جے یو آئی کی مرکزی مجلس نے فیصلہ کیا ہے ہم اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت جیل میں ہے اس لیے ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما جمعیت علماء اسلام حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہم اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آج جے یو آئی کے مرکزی مجلس اجلاس میں ہزاروں ممبر شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فلسطین کی حمایت جاری رکھے گی، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جیل میں ہے، 15 مئی کو بلوچستان میں ملین مارچ کریں گے، اسمبلی میں جس نے جماعت کے خلاف ووٹ دیا ان کو شوکاز جاری کیا جائے گا۔
راہنما جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ مجلس نے فیصلہ کیا ہے ہم اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت جیل میں ہے اس لیے ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا جا سکتا، 3 ماہ سے زیادہ ہو گئے پی ٹی آئی نے ہمارے تحفظات کا جواب نہیں دیا، ابھی بھی پی ٹی آئی سے اعتماد کا فقدان ہے، پارلیمنٹ میں ایشو ٹو ایشو پی ٹی آئی کیساتھ چل سکتے ہیں۔