جس گلی میں پیدا ہوا آج بھی وہیں رہتا ہوں، سرفرازاحمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
جب محسوس کروں گا کہ میرا وقت ختم ہو چکا ہے تو خود کھیل کو خیرباد کہہ دوں گا، انٹرویو
سابق کپتان سرفراز احمد کی شاندار کپتانی میں پاکستان پہلی بار چیمپئنزٹرافی جیت سکا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد انٹرنیشنل کرکٹ سے کب دوری اختیار کریں گے، اس حوالے سے انھوں نے اپنی آرا کا اظہار کردیا۔چیمپئنزٹرافی فاتح کپتان سرفراز احمد کافی عرصے سے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہیں، اس بار چیمپئنزٹرافی میں بھی وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، ایسے میں ایک حالیہ انٹرویو میں سرفراز نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جب محسوس کروں گا کہ میرا وقت ختم ہو چکا ہے تو خود کھیل کو خیرباد کہہ دوں گا، ہر کھلاڑی کو کسی نہ کسی وقت ریٹائر ہونا پڑتا ہے۔اپنی شاندار کپتانی میں پاکستانی کو پہلی بار آئی سی سی چیمپئنزٹرافی جتوانے والے سابق قائد نے کہا کہ جس گلی میں پیدا ہوا آج بھی وہیں رہتا ہوں، وہاں کے لوگوں نے مجھے بیحد پیار کرتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ بہت ممکن ہے کہ میری آنے والی زندگی بھی یہیں گزرے، میں نے اپنی کرکٹ کی شروعات انہی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ سے کی، میری کامیابی کا راز انہی گلیوں کی کرکٹ اور محنت میں پوشیدہ ہے۔پاکستان کے سابق کپتان نے آخری ٹیسٹ میچ دسمبر 2024 جبکہ آخری ون ڈے جنوبی افریقا کیخلاف 2021 میں کھیلا تھا اس کے بعد سے انھیں ون ڈے میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔پاکستان سپر لیگ 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا تاہم انھیں میونٹور کی ذمہ داری سونپی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
قذافی اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمنز ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی۔ بھارت میزبان ہے، وہ فیصلہ کرے گا کہ میچ کہاں منعقد کیے جائیں۔
انہوں نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بھارت کے علاوہ کسی بھی نیوٹرل جگہ پر مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔
یہ بیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر جاری کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان جانے سے انکار کردیا تھا اور اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے تھے جو اس سے قبل 2023 کے ایشیا کپ میں استعمال کیا گیا تھا۔
کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد دونوں بورڈز نے ڈیڈ لاک کو حل کرنے کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کیا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق یہ ماڈل بھارت کو پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے نیوٹرل مقامات پر کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔
اس معاہدے کا اطلاق 2025 میں پاکستان میں ہونے والی مینز چیمپئنز ٹرافی، 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اور 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہوگا۔