تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اشتیاق ربانی: وزیر اعلیٰ پنجاب کی شکرگڑھ آمد کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق شکرگڑھ میں پرائیویٹ سکول کے مالکان کو 18فروری کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا زبانی حکم دیا گیا ہے،سکول مالکان نے بچوں کے والدین کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کے میسج کر دیے ۔
دوسری جانب نہم اور دھم کلاس کا پیپر ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوگا۔
وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی
واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صبح ضلع نارووال میں میگا پراجیکٹس اور روڈ بحالی منصوبہ جات کے موقع پر جلسہ میں شرکت کرینگی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں، تاہم سوشل میڈیا کا درست استعمال ناگزیر ہے۔
بلوچستان کےوزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہیں گے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے، گورننس میں خامیوں کی نشاندہی خوش آئند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پہلی سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات و تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔