Jasarat News:
2025-04-22@06:11:16 GMT

کراچی: ڈیفنس میں فلیٹ سے کئی روز پرانی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔ پولیس جاں بحق شخص کی وجہ موت جاننے کیلیے بیٹے سے تفتیش کررہی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو 13 کمرشل اسٹریٹ کے قریب رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی 7 روز پرانی لاش ملی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت 55 سالہ آصف رضا ولد یوسف رضا کے نام سے ہوئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس شاہد تاج نے بتایا کہ فلیٹ میں ملنے والی لاش کی اطلاع جاں بحق شخص کے بیٹے نے پولیس کو دی جس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ، بہن اور وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں، ان کے والد موذی مرض میں مبتلا ہیں، وہ فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے۔ بیٹے نے بتایا کہ ان کے علاج کیلیے والدہ، بہن اور میں بیرون ملک سے کراچی آئے۔ والدہ اور بہن کسی کام سے اسلام آباد گئے ہوئے ہیں۔ جب میں فلیٹ پر پہنچا تو فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا، دروازہ بجایا تو والد نے دروازہ نہیں کھولا جس پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی، پوسٹ مارٹم کے بعد وجہ موت معلوم ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شخص کی

پڑھیں:

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد

کراچی:

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ، صافی چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے سوٹ کیس کے اندر لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت آصف کے نام سے کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق، مقتول آصف کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آصف کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔

مقتول کا تعلق کشمور سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کو کسی نامعلوم مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو شاہ لطیف کے ویران علاقے میں پھینکا گیا۔

لاش گزشتہ روز اس وقت برآمد ہوئی جب بچوں نے کچرا کنڈی میں سوٹ کیس دیکھا، جس پر مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے لاش کی ابتدائی ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جیکولین فرنینڈس کی ایلون مسک کی والدہ کے ساتھ تصاویر وائرل
  • سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں
  • طبی عملے کا قتل ’سریع سزائے موت‘ تھی، غزہ سول ڈیفنس
  • بیٹا مجرم ہو تو سزا دیں مگر غائب نہ کریں، وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد کی استدعا
  • کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
  • بھارت؛ 22 سالہ دولھے کے ساتھ دھوکا، دلہن کی والدہ سے شادی کروادی گئی
  • ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے، سریندر ولاسائی
  • ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے: سریندر ولاسائی
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • اٹک: معروف بزنس مین ملک جاوید اختر نے بیٹے کی شادی پر مستحقین میں لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں پلاٹس مفت تقسیم کر دیے