Jasarat News:
2025-12-13@23:13:18 GMT

لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کے 2کارندے گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14متاثرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں،15 اسمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ائل میں ڈال دیئے گئے،یہ اسمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں،4 اسمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا،ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہیں،6 انسانی اسمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا،تمام اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کردیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں ملوث

پڑھیں:

لاہور: نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار

لاہور:

تھانہ کاہنہ پولیس نے تین سال قبل نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد نے ٹیم کے ہمراہ کچوانہ گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمن کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ واقعہ دونوں پارٹیوں کے درمیان گھریلو مسئلے کا شاخسانہ تھا، جہاں ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے رشتے دار کے گھر دھاوا بولا۔

جھگڑے کے دوران مقتول جمعہ خان کو سر پر ڈنڈا اور اینٹ لگنے سے شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم علی خبیب گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: پولیس اہلکاروں نے گینگ بناکر تاجر سے 2 کروڑ چھین لیے
  • ثروت اعجاز قادری کے گھر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث کئی ملزم گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف
  • لاہور: نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار
  • ایف آئی اے کی بلوچستان میں کارروائیاں، غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث ہزاروں ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے خاکروب جاں بحق
  • کورنگی میں واٹر ٹینکر حادثہ، گرفتار ڈرائیور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے، کشتی بھی تحویل میں لے لی
  • بنگلہ دیش سی آئی ڈی کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کا خطرناک ملزم گرفتار
  • اسلام آباد حادثہ: جج کے بیٹے کی رہائی کے باوجود کئی سوال برقرار