اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔پیر کو اجلاس کے دوران وزیر پارلیمانی امور اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تنخواہیں نہ لینے والے اراکین کو نام لکھوانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جن اراکین کو تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض ہے وہ اپنے نام دے دیں، صوبوں میں بھی ایسا ہی کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں رش

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔گرمی کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ریش، اسکن الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا ہے۔اس حوالے سے ماہر امراض جلد جناح اسپتال ڈاکٹر رابعہ غفور نے بتایا گیا ہے کہ او پی ڈی میں روز 600 جلدی امراض کے مریض آرہے ہیںماہرامراض جلد سول اسپتال ڈاکٹر مہیش نے بھی جلدی امراض کے یومیہ 600 سے زائد مریضوں کے اسپتال آنے کا بتایا۔ادھر ایم ایس اسکن اسپتال کے ڈاکٹر عب داللہ کے مطابق اسکن اسپتال صدر میں آنے والے مریضوں کی یومیہ تعداد 5 ہزار تک ہے۔اس کے ساتھ ہی طبی ماہرین نے جلدی امراض کی صورت میں (سیلف میڈیکیشن) سے گریز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، جلدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے جسم کو خشک اور ٹھنڈا رکھیں۔طبی ماہرین کے مطابق پسینہ آنے کے بعد جلدِ فوراً صاف کریں تاکہ ریشز نہ ہوں، تنگ کپڑوں کے بجائے ہلکے اور ڈھیلے لباس پہنیں، خارش، دانے یا انفیکشن کی صورت میں فوراً ماہر امراض جلد سے رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں شوریٰ عالی کے سات نئے اراکین منتخب 
  • کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں رش
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں '' محفل مذاکراہ '' کا انعقاد، بانی اراکین کی شرکت 
  • کومل میر کی کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر لب کشائی