کراچی:

شہر قائد کے کلفٹن کے گلاس ٹاور میں لگنے والی آگ پر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پہلی منزل پر قائم 35 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔

فائر بریگیڈ کے مطابق، آگ فرسٹ فلور پر بیڈ شیٹ اور کپڑے کی دکانوں میں لگی تھی، جس کے نتیجے میں دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا ہوا سامان منتقل کیا۔

ایدھی حکام کے مطابق کلفٹن تین  تلوار گلاس ٹاور مال  میں آگ کے واقعے ایک  فائر بریگیڈ کے اہلکار سمیت 4 افراد دھویں سے متاثر ہوئے۔ان متاثرہ افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ افراد کی شناخت فائر فائٹر 45 سالہ منصور، 22 سالہ ابراھیم، 20 سالہ اسماعیل اور 21 سالہ فیض محمد  شامل ہیں ۔ایک اور ریسیکو ادارے کے مطابق دو افراد دھویں کی وجہ سے معمولی متاثر ہوئے جن کو جائے وقوعہ پر طبی امداد دی گئی۔

آگ لگنے کے بعد کے ایم سی فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، اور کنٹونمنٹ بورڈ کی 15 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، اور واٹر کارپوریشن نے پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے فوراً اقدامات کیے۔ فائر بریگیڈ کو پانی کی فراہمی کے لیے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، فائر بریگیڈ کے ساتھ تعاون میں واٹر ٹینکرز روانہ کیے گئے اور صورتحال کی نگرانی کی گئی۔

گلاس ٹاور یونین کے صدر مرتضی حسین نے بتایا کہ آگ سے 80 دکانیں متاثر ہوئیں، جن میں 35 سے 40 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

متاثرہ دکانداروں نے حکومت سے فوری طور پر مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کا روزگار بحال ہو سکے۔

تاجر رہنماء شرجیل گوپلانی نے بھی آگ کے ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے کا خدشہ ظاہر کیا، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر مرکزی روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا، تاہم آگ پر قابو پانے کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائر بریگیڈ کے مطابق

پڑھیں:

سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاروق ستار

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں، پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے، ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ ساتھ صابر اور شاکر بھی ہیں کہ جن کو کبھی بجلی، پانی تو کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے، شہر کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوچکا مگر اسکے باوجود کراچی کے شہری صبر کئے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت میٹرک کے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ اور مختلف سینٹرز کی تبدیلیوں نے طلباء اور والدین کو پریشان کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • کراچی: ایف آئی اے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
  • سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاروق ستار
  • ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار 
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی