ٹورنٹو میں مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
TORONTO:
کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔
طیارے میں سوار تمام 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم حادثے میں ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ 4819، جس میں 76 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، منیاپولس کے سینٹ پال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اونٹاریو کے ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا تھا۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے طیارہ حادثے کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا اور تصدیق کی کہ طیارے میں سوار تمام 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے اور کینیڈا کا ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ تحقیقات کا انچارج ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی
جامشورو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے بلا خان میں مسافروں سے بھرے ٹرک کے الٹنے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں حادثے کے وقت ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے.(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ہندو کوہلی برادری سے ہے جو بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے دریجی میں گندم کی کٹائی کے لیے گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ ٹرک میں سوار افراد دریجی میں فصل کی کٹائی کے بعد واپس بدین جا رہے تھے کہ تھانہ بولاخان کے علاقہ تونگ میں ان کا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا اطلاعات کے مطابق حادثہ ٹرک کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے.
حادثے کے بعد لاشیں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردی گئی تھیں جنھیں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے یادرہے کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایاگیا تھاکہ جامشورو کے علاقے تونگ میں مسافر بس پہاڑ سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے تاہم پولیس نے تصدیق کی کہ ٹرک الٹنے سے حادثہ پیش آیا جبکہ ٹرک میں زائرین نہیں بلکہ کھیتوں میں مزدوری کرنے والے ہندوکوہلی برادری کے افراد تھے جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے لیے گئے تھے اور بدین واپسی پر جامشورو کے علاقے میں ان کا ٹرک الٹ گیاپولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ٹرک بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جارہا تھا ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھاکہ ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث پہاڑی سے نیچے جاگرا حکام کا کہنا تھا کہ لاشوں اور زخمیوں کو بولاخان ہسپتال منتقل کیاگیا تھا اور حادثے کے 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں سول ہسپتال حیدرآباد پہنچایا گیا.