شہر میں حادثات وواقعات میں6ہلاک ‘11زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 5افراد جاںبحق ہوگیا ،دیگر واقعات میں 11افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی تھانے کی حدود عیسیٰ نگری لوہے والے برج کے قریب ٹریفک حادثے میں65سالہ فاطمہ زوجہ فیسرٹ جاں بحق ہوگئی ۔ متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ کریم آباد سے عائشہ منزل جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں 60 سالہ خواج
دین ولد بھاول بخش زخمی ہوا ، دوران علاج دم توڑ گیا۔آرٹلری میدان تھانے کی حدودگورنر ھاؤس گیٹ نمبر 04 کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، متوفی کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کر د ی گئی ۔ آرام باغ تھانے کی حدود ڈی جے کالج پیپلز اسکوائر کے قریب سے 35سالہ شخص کی لاش ملی ، لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کارروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔حب چوکی ساکران روڈ کے قریب سر پر وزنی چیز گرنے سے10سالہ عبدالکریم ولد اکبر نامی بچہ جاں بحق ہوگیا ، متوفی بچے کی لاش کو ؎سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب سولجر بازار لسبیلہ چوک غنی مدینہ ہوٹل سے 25 سالہ عاقب نامی نوجوان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔لیاری سنگولین بروہی اسکول کے قریب گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں میں 11 سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔حب چوکی باوانی کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 25سالہ شاہ حسین ولد ملنگ زخمی ہوگیا ۔ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نذد بینک الفلاح احسن آباد ایوب گوٹھ نذد گلشن معمار w25 بس اسٹاپ کے قریب گولی لگنے سے 22 سالہ شہباز علی ولد نیاز احمد شدید زخمی ہوگیا ۔کلا کو رٹ تھانے کی حدودلیاری عثمان بروہی اسکول اعظم ٹی کے قریب سلمان سنگولین کے رہائشیوں اور رانگی واڑہ کے نوجوانوں کے درمیان تصادم ہوا ، جھگڑے کے دوران 03 افراد گولی اور 03 افراد چاقو کے وار سے زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کی شناخت 12 سالہ عدیل ولد محمد علی۔24سالہ غلام حیدر ولد غلام حسین۔25سالہ عرفان شاہ ولد انور شاہ۔ اسامہ ولد عبدالرحیم ۔ سلمان ولد خیر ایم اور سلیمان ولد اسلم کے نامو ں سے ہوئی ۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
5ہلاکتیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: منتقل کر دیا گیا تھانے کی کے قریب کی لاش لاش کو
پڑھیں:
راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی
تھانہ روات کے علاقے میں مسلح کار سواروں نے فائرنگ کرکے 60 سالہ خاتون کو قتل کر دیا جب کہ فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق مسماتہ مسرت بی بی پراپرٹی کا کاروبار بھی کرتی تھی اور اراضی و پراپرٹی کی بھی مالکن تھی، تین مرد اور ایک خاتون نے مقتولہ کو فارم ہاؤس خریدنے کے لیے سائٹ دکھانے کا کہہ رکھا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کے ملزمان کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں روابط تھے۔ مقتولہ مسرت بی بی اپنے گھر سے ملزمان کے ساتھ زمین دکھانے آئی تھیں کہ چک بیلی روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ لاعش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
واقعے کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے، جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
فائرنگ کے بعد سڑک کنارے کھیت میں زخمی حالت میں خاتون کی وڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں خاتون کو زخمی حالت میں زمین پر تکلیف سے کراہتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں چند افراد بھی قریب کھڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔
موجود افراد زخمی خاتون کو ہسپتال پہنچانے کے بجائے قریب کھڑے رہتے ہیں، خاتوں کے زخمی حالت میں ہونے اور جان بچانے کے لیے کوشش نہ کرنے پر شہریوں کی جانب سوشل میڈیا پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 نے کہا کہ خاتون کو ریسکیو 1122 کے ریسکیوئرز نے ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا، جگہ فاصلے پر ہونے کے باعث ریسکیو ٹیم اطلاع ملنے کے بعد 10 سے 12 منٹ کے اندر موقع پر پہنچ گئی تھی۔
ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ خاتون کو اسپتال شفٹ کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گئی۔