گلبرگ سے اغوا خاتون کیلاش سرجانی سے مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلبرگ ٹاؤن سے 2 روز قبل اغوا کی جانے والی خاتون کی لاش سرجانی ٹاؤن سے مل گئی، خاتون کی رہائی کے عوض اہلخانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیاگیا تھا، پولیس نے اغوا اور قتل میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کی نشاندہی پر لاش برآمد کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ کے قریب گھر سے35سالہ سحر فاطمہ زوجہ سید غازی عباس زیدی نامی خاتون کی 2 روز پرانی تشدد شدہ لاش ملی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون 2 روز قبل گھر سے نکلی لیکن واپس نہیں
لوٹی۔ایف آئی آر کے مطابق اہلخانہ کو خاتون پر تشدد کی ویڈیو موصول ہوئی جس میں رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیاگیا تھا۔خاتون کے شوہر نے بتایا کہ ’فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کا رہائشی ہوں، میں اور میری بیوی میری ٹائم میوزیم میں شاپ کیپر کی جاب کرتے ہیں، میری اہلیہ سحر فاطمہ کی ڈیوٹی دوپہر 3 سے رات 10 بجے تک تھی۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ 15 فروری کو پیش آیا گزشتہ روز کیس اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کیا گیا تھا۔بعدازاں پاکستان رینجرز (سندھ)اوراینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے گلشن نور سرجانی ٹاؤن سے اغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان وسیم رضااور نکس کو گرفتار کر کے مغوی خاتون کی نعش برآمد کر لی جسے ملزمان نے تاوان کی غرض سے اغواء کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔
خاتون لاش
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرجانی ٹاو ن خاتون کی
پڑھیں:
سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
سندھ میں کچے کے علاقے سے اغواء ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو پولیس اور رینجرز نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کروالیا۔
کلکٹر کسٹم مونا محفوظ نے کسٹم ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 15 سے 16 ڈاکوؤں نے دو اپریل کو کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم انسپکٹر راشد علی اور اہلکار وزیر علی میمن کو اغواء کر لیا تھا، جن کی بازیابی کیلئے پولیس اور شہباز رینجرز نے کارروائی کر کے بازیاب کروایا۔
انہوں نے بتایا کہ کسٹم انسپکٹر و اہلکار کا اغواء ڈاکوؤں نے قریبی عزیز کو چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے کیا تھا۔