Jang News:
2025-12-14@09:43:49 GMT

اسحاق ڈار کا غزہ جنگ کے تباہ کن اثرات پر تشویش کا اظہار

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

اسحاق ڈار کا غزہ جنگ کے تباہ کن اثرات پر تشویش کا اظہار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ جنگ کے تباہ کن اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کے تحفظ اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں پر زور دیا ہے۔

او آئی سی گروپ کو بریفنگ میں اسحاق ڈار نے پاکستان کے مسلم امہ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے حصول کی حمایت کا اعلان کیا۔

اسحاق ڈار نے لبنان میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا، انہوں نے یمن میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی دھمکیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے اہم ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، آبادیاتی تبدیلی کی سازشوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے۔

انہوں نے افغانستان سے دہشت گرد حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف سخت اقدامات، غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے افغان عوام کے لیے انسانی امداد، منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کےخلاف او آئی سی گروپ اقوام متحدہ میں مؤثر حکمت عملی اپنائے، اس کے لیے خصوصی ایلچی کی فوری تقرری اور ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تشویش کا اظہار اسحاق ڈار نے کے لیے

پڑھیں:

نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار سے آئرلینڈ کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر مریم آفتاب نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (امریکا ) کی حیثیت سے نامزد سفیر کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی کوششوں سے پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے درمیان تبادلے میں مزید استحکام آئے گا۔ نامزد سفیر لگن اور امتیاز کے ساتھ پاکستان کیلئے خدمات جاری رکھیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، امامبارگاہوں کی سکیورٹی کلوز، بلوچستان شیعہ کانفرنس کا اظہار تشویش
  • محبوبہ مفتی کا وقف املاک میں کمی پر اظہار تشویش
  • میر واعظ عمر فاروق کا دہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش
  • کراچی چیمبر آف کامرس کا ملک بھر میں گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر شدید تشویش کا اظہار
  • اشک آباد، اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان سرزمین سے نئے دہشت گردی خطرے پر اظہارِ تشویش
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات
  • اسحاق ڈار سے ائرلینڈمیں نامزد  سفیر مریم آفتاب کی ملاقات