49 سالہ فرحان علی آغا کی فٹنس کا راز کیا ہے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
معروف اداکار فرحان علی آغا نے جم میں ورزش کرنے کی اپنی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کی ہیں جس میں مداحوں کو بھی اپنی فٹنس کا خیال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
فرحان علی آغا ایک ورسٹائل فنکار ہیں۔ اداکاری اور میزبانی کے میدان میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔
اداکار جہاں اپنے کردار اور کہانی کے چناؤ میں باریک بینی سے کام لیتے ہیں ویسے ہی اپنی فٹنس کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں۔
فرحان علی آغا 49 سال کے ہونے کے باوجود چست اور توانا نظر آتے ہیں اور حال ہی میں ان کی شیئر کی گئی تصاویر دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔
A post shared by Farhan Ally Agha (@farhanallyaghaofficial)
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرحان علی آغا جم میں پورے انہماک کے ساتھ باڈی بلڈنگ اور ورزش کر رہے ہیں۔
ان کی فٹنس قابل رشک اور متاثر کن ہے۔ ان تصاویر کا مقصد مداحوں کو بھی ورزش کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنا تھا۔
فرحان علی آغا مختلف شوز میں بھی اپنی فٹنس اور ڈائیٹ کے بارے میں بات کرتے نظر آتے رہے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کو ٹپس بھی دیتے ہیں۔
فرحان علی آغا نے اپنی فٹنس کا راز پانی کا زیادہ استعمال، ورزش، ڈائیٹ اور اسٹریس سے دور رہنا بتایا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فرحان علی ا غا اپنی فٹنس فٹنس کا
پڑھیں:
راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے اوجریالہ گاؤں میں اندھے قتل کی واردات ہوئی جس میں چالیس سالہ شخص کو ہاتھ کمر سے باندھ کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔
پولیس کے مطابق فصل کی دیکھ بھال کرنے اور مویشی چرانے کے لیے کھیتوں میں جانے والے مقامی شخص نے کنویں میں نعش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کو طلب کرکے ریسکیو ٹیم کے ذریعے لاش کو کنویں سے نکلوایا۔
پولیس حکام کا کہنا تھاکہ لاش تیس سے چالیس سالہ شخص کی ہے جس کی داڑھی ہے، اس کے دونوں ہاتھ کمر پر بندھے ہوئے تھے جبکہ سینے پر گولی لگی ہوئی تھی، لاش کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔
پولیس نے فرانزک ماہرین کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جانے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت کے لیے ملحقہ علاقوں سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔