نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں سے خطاب کیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں او آئی سی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ بالخصوص، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان فلسطین میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی دو ریاستی حل کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا جس میں ایک خودمختار اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہو جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر تنازعے کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اقدامات کرے۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ، افریقا اور ایشیا کے مسلم ممالک کو متاثر کرنے والے تنازعات اور مسائل کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا اور اس بڑھتے ہوئے رجحان کا عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کی اجتماعی کاوشوں کے تحت اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی جلد تقرری پر زور دیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے دوران اپنی مدت میں او آئی سی کے تمام رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے پاکستان کا اعادہ کیا اقوام متحدہ پر زور دیا او آئی سی انہوں نے

پڑھیں:

اشک آباد، اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

اسحاق ڈار—فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے کام کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار سے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سیدوو، تاجکستان کے وزیرِ خارجہ سراج الدین مہرالدین، کرغیز وزیرِ خارجہ ژین بیک کلوبائیو، ترکیہ اور عمان کے وزرائے خارجہ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

اشک آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس آن پیس اینڈ ٹرسٹ کے دوران ہونے والی ان ملاقاتوں میں تجارت، معیشت، لاجسٹکس سیکٹرز میں دو طرفہ تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملاقاتوں میں اتفاق کیا کہ معاشی تعاون کو مزید سعت دینے کے لیے ساتھ کام کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران علاقائی، بین الاقوامی صورتِحال اور ترقیاتی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا ہے کہ گفتگو میں توانائی، رابطہ کاری سمیت دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس طرح دیرینہ شراکت داری مزید مضبوط ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن الخدمت فائونڈیشن کے تحت بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • خطیب: حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن سروری (نائب امام جمعہ)
  • اشک آباد، اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
  • متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم، اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے
  • دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب
  • نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات
  • فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے،حافظ نعیم
  • اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر‘ اماراتی و امریکی سفارتکاروں کی ملاقاتیں‘ باہمی امور پر گفتگو
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات