کراچی میں گوبر سے گیس پیدا کرنے والا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
گوبر سے گیس پیدا کرنے والا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ کراچی میں لگادیا گیا۔
سپر ہائی وے گڈاپ میں ملک کے سب سے بڑے گوبر گیس منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا، یومیہ 8 ٹن گیس پیداوار ہوگی۔
تقریب سے خطاب میں خصوصی مشیر وزیر اعلی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید نے اس منصوبے کو ماحول دوست قرار دیا اور بتایا کہ اس منصوبے کیلئے سود کی ایک رقم سندھ حکومت فراہم کرے گی حبکہ بینک سے قرض کے حصول کیلیے بھی صوبائی حکومت نے سہولت فراہم کی جس کے بعد 5 میگاواٹ تک بجلی پیداوار کی جا سکے گی۔
نجی کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اب گائے فارمز پر گوبر صفائی کیلئے بھاری مقدار میں پانی کا ضیاع نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ بھاری مقدار میں گوبر پلانٹ میں لایا جائے گا، کمپنی سی ای او نے بتایا کہ گیس کی قیمت ایل این جی سے کم ہوگی اور اس سلسلے میں مختلف خریداروں سے بات چل رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کے ڈی اے میں 500 بوگس پنشنرز سامنے آگئے ،پی اے سی اجلاس میں انکشاف
کراچی (اوصاف نیوز)کراچی ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی کے ریٹائرڈ اور انتقال کر جانیوالے ملازمین کی بیواؤں کی پنشن بوگس پنشرز کے نام سے نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ریٹائرڈ اور انتقال کر جانے والے ملازمین کی بیواؤں کی پنشن بوگس پنشنرز کے ذریعہ نکالی جاتی رہی ہے اور 2 ارب 21 کروڑ روپے کے پنشن فنڈز میں ماہانہ کروڑوں روپے بوگس پنشنرز کے نام سے نکلوائے گئے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بوگس پنشنرز کے نام 667 ملین نکلوانے پر کے ڈی اے ڈائریکٹر فنانس کو معطل کیا گیا جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پنشن فنڈز میں گھپلوں کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کر دی ہیں۔
سیکرٹری کے ڈی اے نے بتایا کہ ادارہ ہر ماہ 2 ارب سے زائد کا پنشن فنڈ جاری کرتا ہے اور متعلقہ بینک ہر 6 ماہ میں بائیو میٹرک تصدیق کرنے کے بعد متعلقہ فرد کی پنشن جاری رکھتا ہے۔ کے ڈی اے میں 500 بوگس پنشنرز ثابت ہوئے، جس کے بعد ان کی پنشن بند کر دی گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی