’ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور:
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا ہے۔
لاہور میں پارٹی کے ایک پروگرام میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے کیونکہ یہ شہیدوں کی سیٹ ہے اور اس پر شہدا کے وارث کو بیٹھنا چاہیے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے کیلیے کارکنان ک۹ی محنت، جذبے اور ہمت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب کی ہر گلی اور محلے میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا۔
گورنر پنجاب کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے اور دونوں کے وزرا ایک دوسرے کی کاکردگی پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کا شکوہ وفاق سے ہے جس پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی بھرپور انداز سے جوابات دے رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے قریب گوٹھ ہمت آباد میں خواتین سے مکالمہ کیا۔ ایک خاتون نے ان سے کہا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ آس پاس کے وڈیرے اپنی زمینوں سے مٹی نہیں اٹھانے دیتے۔
اس پر بلاول نے پوچھا کہ وہ کون سے وڈیرے ہیں؟ خاتون نے کہا کہ جو ان کے قریب بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس پر بلاول مُسکرا اٹھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
بلاول بھٹو نے خواتین سے کہا کہ کوشش ہے آپ کو سولر بجلی کی سہولت دیں۔ ان شاء اللہ آنے والے سال میں وزیراعلی سندھ آپ کو یہ سہولت دیں گے۔
خواتین نے ان سے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ غریبوں کے پاس آئے۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شرجیل میمن بھی موجود تھے۔