سول ایوی ایشن کی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران فلائی پاسٹ کیلیے ائیرلائنز کو ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی:
چیمپئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کی فلائی پاسٹ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ائیرلائنز کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات کراچی ائیرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی آمد کے دوران احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔
سی اے اے کے نوٹم کے مطابق ائیرلائنز کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فلائی پاسٹ کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوگا۔
سی اے اے نے مزید بتایا کہ فلائی پاسٹ کے دوران مخصوص ائیر کوریڈور بند ہو جائے گا۔ یہ کوریڈور 17 سے 19 فروری تک دوپہر 2:30 بجے سے 3:00 بجے تک ریہرسل اور فلائی پاسٹ کے لیے مصروف رہیں گے۔ ائیرلائنز کو اس مدت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ائیر ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ائیرلائنز کو کے دوران
پڑھیں:
کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی
کراچی:شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 20 میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او شیرشاہ نند لعل نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ محلے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 4 افراد 35 سالہ عبدالعزیز ، 33 سالہ عذیر ، 22 سالہ اعظم اور 19 سالہ عبداللہ زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے زخمی افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔