لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2025ء) لاہور والے رواں موسم سرما کے اب تک کے سب سے تگڑے بارشوں کے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں، بارشیں اور برفباری کا باعث بننے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، سیاحتی علاقوں میں برفباری بھی ہونے کا امکان۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی جس سے 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی سامنے آئی ہے،سرگودھا، میانوالی بھکر خوشاب حافظ آباد گجرانوالہ منڈی بہاوالدین اور گجرات میں بارش کا امکان جبکہ لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ فیصل آباد شیخو پورہ نارووال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 19 فروری کو ملتان ڈیرہ غازی خان لیہ مظفرگڑھ خانیوال ساہیوال پاکپتن اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی ہلکی بارش کے امکانات ہیں،بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیاح موسم کی مناسبت سے انتہائی محتاط رہیں،سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں، شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
                                                                         
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علاقوں میں

پڑھیں:

ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد:

ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی لہر کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ 22 تا 27 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،  بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • چترال میں بارش و برفباری کا نیا سلسلہ، طغیانی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد