میری الیکشن نہ لڑنے کی سوچ کے پیچھے بہت عوامل تھے ،خواجہ سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جیل بڑی تکلیف دہ چیزہےلیکن اسکے فائدے بھی بہت ہیں، جیل سیاسی کارکن کو کندن بنا دیتی ہے، جیل میں ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہناہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد کا کہناتھا کہ میں نے کوشش کی تھی کہ الیکشن نہ لڑوں، میری الیکشن نہ لڑنے کی سوچ کے پیچھے بہت سے عوامل تھے، انسان جو اپنے لیے سوچتا ہے رحمان اس سے بڑھ کر اچھا سوچتا ہے، میں نہیں چاہتا جو ہمارے ساتھ ہوا وہ کسی مخالف کے ساتھ ہو، سیاستدانوں کو سبق سیکھنا چاہیے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے غلطیوں سے سیکھ لیا ہے ، جھوٹ بول کر لوگوں کو مسلسل گمراہ کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے، پیچھے ہٹنے والے نہیں،وزیراعلیٰ
سیہون / بھان سعید آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نہروں کے منصوبے کے خلاف سندھ متحد ہے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے نہروں کے منصوبے پر اپنا واضح موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اس منصوبے کے خلاف متحد اور سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ عمرکوٹ کے عوام نے سازشی عناصر کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیہون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ بات چل رہی تھی کہ صرف پیپلز پارٹی ہی کینالز کو بند کروا سکتی ہے اور یہ بات درست ہے کیونکہ ان کینالز کی منظوری نگراں حکومت نے ارسا سے لی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس میں پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ ان کینالز کو کسی صورت سپورٹ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے دوران عوام نے بھرپور انداز میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور حال ہی میں حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والا جلسہ بھی ایک شاندار اور بڑا جلسہ تھا۔ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ یہ تو صرف ایک ڈویژن کا جلسہ تھا، ابھی سکھر، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے۔
مراد علی شاہ نے کینالز کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کے احتجاج کو ویلکم کیا جاتا ہے، تاہم بعض عناصر اس احتجاج کو پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ ہم کینالز کے معاملے پر عوام کے ساتھ ہیں۔