چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مراحلے میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بدھ سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے افتتاحی میچ کے سلسلے میں انتظامات کا سلسلہ آخری مراحل میں ہے۔ افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائٹ پاسٹ ہوگا۔ آئی سی سی کا ایونٹ ہونے کے ناطے نیشنل اسٹیڈیم میں قواعد و ضوابط کے تحت انتظامات کیے جارہے ہیں،پرانی اور نئی عمارت کے اطرافی شیشوں کو پوری طرح مختلف رنگوں سے ڈھانک دیا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام 8ٹیموں کے کپتانوں کی دیو ہیکل تصاویر پر مشتمل خوش آمدیدی بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ پیر کو پاکستان شاہینز اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے وارم اپ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ویلڈنگ سمیت دیگر کاموں کا سلسلہ جاری رہا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے دن بھی اوول گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر قومی کرکٹرز نے بھرپور انداز میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا، جسمانی ورزشوں سے اغاز کرنے کے بعد فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی اور بعد میں نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ میں خامیوں کو درست کرتے ہوئے بہتری لانے کی کوشش کی گئی۔
گزشتہ روز آرام کو ترجیح دینے والے قومی کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد نے بھی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ مشقوں میں شرکت کی۔انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر حارث روف نے بھی انتہائی محتاط انداز میں بولنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔
کراچی میں موجود نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں نے پیر کے روز آرام کرنے کو ترجیح دی۔
دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے دن بھی آئی سی سی حکام پی سی بی کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر انتظامات کرتے رہے۔
رابطے پر آئی سی سی کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بدھ کو افتتاحی میچ سے قبل کسی باضابطہ تقریب کا انعقاد طے نہیں۔ تاہم، پی سی بی میچ سے پہلے اپنے تئیں پروگرام کرے گا۔
دریں اثنا چیمپینز ٹرافی کے انعقاد سے دو یوم قبل آئی سی سی کی جانب سے میڈیا کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کر دیے گئے۔
تاہم رہ جانے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو منگل کو ایکریڈیشن کارڈ دیے جانے کا امکان ہے، معلوم ہوا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے بھارتی صحافی بھی پاکستان آئیں گے،بھارت میں پاکستان ہائی کمشنر نے پاکستان آنے کے خواہشمند صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں کا سلسلہ
پڑھیں:
اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کا نام اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام لارڈز کرکٹ کلب کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد کیا گیا، جس میں 'مفاد کے تصادم' کا الزام لگایا گیا تھا۔
اظہر الدین اسٹینڈ کا نام اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ میں 2019 میں وی وی ایس لکشمن سے بدلا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: "سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے" درخواست موصول
یہ اقدام اسوقت اُٹھایا گیا تھا جب محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے، جس کے بعد فروری 2024 میں لارڈز کرکٹ کلب نے شکایت دائر کی گئی تھی۔
لارڈز کرکٹ کلب کے مطابق قانون کے تحت ایپیکس کونسل کا رکن اپنے فائدے کیلئے یکطرفہ فیصلہ نہیں لے سکتا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل
اسٹینڈ سے نام ہٹانے کے معاملے پر سابق کپتان کا کہنا ہے کہ یہ مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہے، میں اس پر تبصرہ کرکے اس سطح تک نہیں گرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ 17 سال کی کرکٹ خدمات اور 10 سال کی کپتانی کے بعد حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے اس سلوک پر بہت دُکھ ہے، ہم اس معاملے پر 100 فیصد عدالت جائیں اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
مزید پڑھیں: "جنس تبدیلی؛ اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں، والد کے الفاظ تھے"
دوسری جانب لارڈز کرکٹ کلب نے موقف اپنایا ہے کہ یہ فیصلہ شفافیت اور سالمیت کے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان 47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے ہیں جبکہ سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔