نواز شریف کو غلط نکالا گیا، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا۔ نواز شریف کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور ثاقب نثار نے مل کر نکلوایا، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مجھ میں ایک مماثلت ہے۔ نواز شریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اور مجھے کیوں نکالا؟ یہ بات مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ آج اسمبلی کے فلور پر بھی نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا؟
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلالیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدت اور سائفر کیس میں سزائیں سنائی گئیں تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کیمپ میں مٹھائیں تقسیم ہوئیں، جب نواز شریف کو نکالا گیا تو پی ٹی آئی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو کوئی شک نہیں کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ مل کر نواز شریف کو نکلوایا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، انہیں ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی، انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نواز شریف کو نکالا گیا
پڑھیں:
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
لندن (نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
ڈاکٹروں کے مشورہ پر سابق وزیراعظم کے لندن میں قیام میں توسیع کی گئی، ڈاکٹروں نے نواز شریف کو مزید ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے د یا۔
صدر مسلم لیگ ن نے واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کرالی۔
Post Views: 1