نئی ایئرلائن نے لائسنس کیلیے درخواست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نجی ایرلائن ایئر کراچی نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ آر پی ٹی لائسنس کیلئے سی اے اے کو درخواست دے دی۔ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل سی اے ائیر کراچی کو آر پی ٹی لائسنس جاری کریں گے۔آر پی ٹی لائسنس جاری ہونے پر ایر کراچی اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر سکے گی۔کراچی کی بزنس کمیونٹی نے ایئر کراچی کےنام سے ایئرلائن متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ بزنس مین حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ ایئر کراچی کو ایس ای سی پی نے رجسٹرڈ کرلیا ہے جبکہ لائسنس کے لیے بھی وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایئر کراچی پہلے مرحلے میں تین طیارےے لیز پر حاصل کیے جائیں گے، سی ای او کے لیے سدرن کمانڈر ایئر وائس مارشل عمران کو مقرر کردیا ہے۔حنیف گوہر نے کہا کہ ایئر کراچی پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، ایئر کراچی میں فی شیئر ہولڈر کا حصہ پانچ کروڑ روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر ایئر کراچی کے شئیر ہولڈرز ہیں۔حنیف گوہر نے بتایا کہ بشیر جان محمد ، خالد تواب، زبیر طفیل ،حمزہ تابانی بھی ائیر کراچی کے شیئر ہولڈرز ہیں۔ نئی فضائی کمپنی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ ائیر کراچی 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، جس میں فی شیئر ہولڈرز کا حصہ 5 کروڑ روپے ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہری گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا سیاحتی ویزا حاسل کرسکتے ہیں تاہم سروس چارج کی مد میں مزید 105 رنگٹ دینے پڑے گے۔
پاکستانی شہریوں کے لیے ملائیشیا جانے کے لیے ویزا کی شرط لازمی ہے تاہم اب کوالالمپورنے ای ویزے کا اجراء بھی شروع کردیا ہے۔
ملائیشیا کے قوانین کے مطابق پاکستانی شہری 6 ماہ کی میعاد کے ساتھ ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں6 ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ کے پہلے صفحے کی کاپی، پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ، ریٹرن ٹکٹ اور قابل پیسوں کی موجودگی کا ثبوت درکار ہوگا۔
درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ 105 رنگٹ ( ملائیشیا کرنسی) ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کریں گے جوکہ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔
پاکستانی سیاحوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے۔ ایک رنگٹ کی قیمت تقریبا 62.92 روپے ہے، الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1,258 روپے ہے۔
مزیدپڑھیں:چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے