ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی موت کی وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نشہ اور گولیوں کے زائد استعمال سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی موت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔
اس ضمن میں پوسٹمارٹم رپورٹ تقریبا ایک ہفتے بعد موصول ہوئی ہے، خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔
یہ پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرار طور پر جاں بحق
تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کو محمد یاسین ساکن اسلام آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ سے نشہ آور گولیوں سمیت دیگر شواہد اکٹھی کر کے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے منتقل کردی تھی اور8 سے 10روز کے بعد ڈیپارٹمنٹ آف فرانزک میڈیسن ،خیبرمیڈیکل کالج پشاور سے رپورٹ موصول ہوگئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق معروف ٹک ٹاکر کی موت کی وجہ کوکین، نیند اور ٹینشن کی گولیاں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ شراب نوشی وغیرہ سے بھی ہوئی ہے، اس طرح 6 مختلف قسم کے ڈرگس کا استعمال کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سائیکو ارباب ٹک ٹاکر
پڑھیں:
ٹاک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ
لاہور (نامہ نگار) کوٹ لکھپت پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ کوٹ لکھپت میں کاشف ضمیر کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شہری امتیاز احمد خان کی مدعیت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے اس سے 7لاکھ 67ہزار روپے اُدھار لئے، لیکن اس نے رقم واپس دینے سے انکار کر دیا ہے۔