کراچی:

نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن پانچ سال کے وقفے کے بعد کراچی کی فضاؤں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کرے گا۔

شیردل اسکوارڈن قراقرم 8 ساختہ طیاروں پر مشتمل ہے، جو فضائی کرتب اور پیچیدہ ترین منوورز کے شاندار مظاہرے پیش کرے گا۔ ان منوورز کے دوران طیارے انتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب سے گزریں گے اور بیرل رول، لوپ، بم برسٹ جیسے کرتب دکھاتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ فضا میں بکھیر دیں گے۔

شیردل اسکوارڈن نے پہلی بار 19 ستمبر 1974 کو اپنی پرواز بھری تھی اور اس کے بعد یہ مختلف قومی اور بین الاقوامی ایئر شوز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے، جن میں دبئی اور ابوظہبی میں ہونے والے ایئر شوز شامل ہیں۔

یہ سال 2020 تھا جب پاک فضائیہ نے بھارت کو ناکوں چنے چبوانے کے بعد آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی پہلی سالگرہ پر 'سرپرائز ڈے' کے موقع پر سی ویو کراچی میں ایئر شو کا انعقاد کیا۔ اس میں جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 طیاروں کے گرجدار مظاہروں کے ساتھ شیردل اسکوارڈن نے اپنی خصوصی پرواز سے شائقین کو حیران کردیا تھا۔ ہزاروں فٹ کی بلندی پر قوس قزح کے رنگ بکھیرتے طیاروں کے شاندار کرتب شہریوں کے لیے ایک یادگار لمحہ تھے۔

اب ایک مرتبہ پھر پانچ سال کے وقفے کے بعد شیردل اسکوارڈن چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پیشہ ورانہ تربیت کے شاندار مظاہرے کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے جنگی بیڑے میں شامل پاکستانی ساختہ جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 جنگی طیارے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

شیردل اسکوارڈن میں شامل قراقرم 8 طیارے بنیادی اور آپریشنل جیٹ ٹریننگ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور پاک فضائیہ کی اکیڈمی رسالپور میں نئے پائلٹس کی تربیت کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے چار ہارڈ پوائنٹس اور بیلی گن پوڈ پر ہتھیار ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شیردل اسکوارڈن کا یہ شاندار مظاہرہ یقیناً شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش لمحہ ہوگا اور پاکستانی فضائیہ کی مہارت کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیردل اسکوارڈن چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب پاک فضائیہ کے لیے کے بعد

پڑھیں:

میر واعظ کا علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت

حریت رہنما کا کہنا تھا کہ اقبال کا فلسفہ اللہ پر اٹل ایمان اور خود شناسی پر مبنی ہے۔ ایک ایسا تصور جو اندرونی مضبوطی، اخلاقی جرات اور روحانی بلندی کو تقویت پہنچاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو ان کی 87ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں جدید مسلم دنیا کا عظیم مفکر اور بصیرت افروز رہنما قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ نے سرینگر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پیغام جو قرآن پاک کے فلسفیانہ جوہر سے گہرائی سے جڑا ہوا ہے، نہ صرف برصغیر کے لوگوں کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے باعث تقویت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ اللہ پر اٹل ایمان اور خود شناسی پر مبنی ہے۔ ایک ایسا تصور جو اندرونی مضبوطی، اخلاقی جرات اور روحانی بلندی کو تقویت پہنچاتا ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ اقبال نے ہمدردی، محبت، رواداری اور عالمگیر انسانی اقدار کے نظریات پر مسلسل زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مشکل دور میں اقبال کی تعلیمات پر غور و فکر کرنے، خاص طور پر ان کی خود شناسی، سچائی سے لگن، انسانیت کی خدمت اور قدرت کو گہرائی سے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ دریں اثناء میر واعظ عمر فاروق نے ضلع رامبن میں بادل پھٹنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور بحالی کو یقینی بنائیں۔ میر واعظ نے خطرات سے دوچار علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھی ایک بیان میں رامبن میں بادل پھٹنے سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں کیخلاف احتجاج
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • چینی فضائی کمپنیوں نے ”بوئنگ“ کے737 میکس جہازوں کے آڈرمنسوخ کردیئے
  • میر واعظ کا علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت
  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • صنعا پر امریکی فضائی جارحیت جاری، مزید 12 یمنی شہید، 30 زخمی
  • آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی