روسی حکام سے ملاقات، امریکی وزیرخارجہ سعودی عرب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو روسی حکام سے ملاقات کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ثالثی میں روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچے ہیں، امریکی وزیر خارجہ اور دیگر امریکی حکام کی روسی وفد سے ملاقات منگل کو طے ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وفد میں وزیر خارجہ مارکوروبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں تاہم روسی وفد میں شامل حکام کے نام منظر عام پر نہیں آئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس کا مطالبہ ہے یوکرین نیوٹرل ہو جائے اور کچھ علاقے روس کے حوالے کر دے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے۔
سینئر افغان حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کے ہمراہ وفد میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ریلوے، وزارت خارجہ اور ایف بی آر کے سینئر افسران شامل ہیں۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغان قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سمیت عبوری افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران باہمی مفادات کے تمام شعبوں بشمول سیکیورٹی، تجارت، رابطے اور عوام سے عوام کے تعلقات میں تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ دی جائے گی۔
نائب وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی جانب سے برادر ملک افغانستان کے ساتھ مستقل اور مضبوط روابط کے عزم کا مظہر ہے۔