آرمی چیف کا عمران خان یا ان کی سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
آرمی چیف کا عمران خان یا ان کی سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )سینئر سیاستدان سینیتر فیصل ووڈا کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، عمران خان کے نام پر اوورسیزپاکستانیز سے فنڈز لے کر بنگلے اور جائیدادیں بنائی گئیں، شیر افضل مروت سمیت جو بھی پارٹی کے لیے اچھا کام کرتا ہے اسے سائیڈ لائن لگا دیا جاتا ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، عمران خان کے نام پر اوورسیز پاکستانیز سے فنڈز لے کر جائیدادیں بنا لیں، جو پارٹی کے لیے اچھا کام کرتا ہے اسے سائیڈ لائن لگا دیا جاتا ہے، فواد چوہدری ٹھیک تنقید کررہا ہے، یہ وہ پارٹی نہیں جس کا ہم حصہ تھے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے کوئی کم چور ہیں یہ تو ان کے بھی باپ نکلے، چیف آف ارمی اسٹاف سب سے پہلے پاکستان کا ویژن لے کر سرگرم عمل ہیں، آرمی چیف نے میرا سیاسی ویژن بھی بدل دیا، سیاست سے زیادہ ملک کو عزیز رکھتا ہوں۔
سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو مجھے سیاست سکھائی تھی وہ خود بھول گئے، جو بھی چوری کرے گا میں ٹھوک بجا کر آواز اٹھاں گا، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں بہت زیادہ کرپشن کی مجھے اب گنڈاپور نظر نہیں آرہا، پہلے ہی کہا تھا بانی پی ٹی آئی جب بھی آرمی چیف کو خط لکھیں گے وہ کوڑے میں جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نہایت نفیس نیک نیت اور شفیق آدمی ہیں، آرمی چیف اپنے منصب کا ناجائز استعمال نہیں کرتے، جمہوریت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے۔فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرمی چیف کا بانی پی ٹی آئی عمران خان یا ان کی سیاست سے کوئی واسطہ نہیں ہے، پاکستان پہلے ہوگا سیاست بعد میں ہوگی میں اس نظریے کا قائل ہوں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا پی ٹی آئی آرمی چیف سیاست سے
پڑھیں:
8 ویں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے : آرمی چیف کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے میں شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت،جسمانی وذہنی استقامت اوراعلیٰ اخلاقی معیارکی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) جانب سے کہا گیا کہ دنیا کی کٹھن ترین جنگی مشقوں میں شمار ہونے والا پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں گیریژن میں اختتام پذیر ہوگئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بے مثال سپاہیانہ خصوصیات کا مظاہرہ کیا۔ آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت،جسمانی وذہنی استقامت اوراعلیٰ اخلاقی معیارکی تعریف کرتے ہوئے کہا اس قسم کی مشقوں سے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے ، پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرأت اور مہارت جیسی سپاہیانہ خصوصیات کوبرقرار رکھا۔ انھوں نے کہا کہ جوانوں نے بے مثال سپاہیانہ خصوصیات کامظاہرہ انسداددہشت گردی جنگ میں بخوبی کیا،،پیٹس ہمیشہ پیشہ ورانہ فوجی صلاحیتوں اور جنگی فہم و فراست کو یکجا کرتے ہوئے ہر سپاہی میں درکار ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔ آرمی چیف نے مشق کے شرکا میں انفرادی اور ٹیم کی سطح پر ایوارڈز تقسیم کیے، بین الاقوامی مبصرین ، شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیٹس مشق میں پاکستان آرمی کی 7 ،پاکستان نیوی کی ایک ٹیم نے حصہ لیا، جبکہ دوست ممالک کی 15 ٹیمز نے مشقوں میں شرکت کی،آئی ایس پی آر بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب اور مالدیپ کی ٹیمز نے حصہ لیا ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان بھی مشقوں میں شامل تھے جبکہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ نے مبصر کے طور پر مشاہدہ کیا۔ پٹرولنگ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں کی گئی، شرکا نے تجربات ، جدید اختراعات کے تبادلے سے جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ، مشق دوست ممالک کیلئے پیشہ ورانہ اورمسابقتی فوجی سرگرمی کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔