اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار، صوبوں میں امن کی صورتحال اور تنازعات کے ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت امت و استحکام پاکستان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق آج 17 فروری 2025ء گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا پشاور میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں کے اس اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار، صوبوں میں امن کی صورتحال اور تنازعات کے ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ اجلاس میں تمام اکابرین اور قائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون اور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی،  اس کے لیے پیغام پاکستان پر عمل درآمد کیا جائے، تمام قیادت حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ دینی سیاسی اور سماجی قیادت کے تعاون اور اشتراک سے ملک بھر میں برداشت امن بھائی چارے کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکر کے لیے یکساں قابل عمل پالیسی بنائی جائے۔

 ملک میں اسلامی اقدار اور شخصیات کی عظمت و تقدیس کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، سوشل میڈیا پر اُمت مسلمہ اور ریاست مخالف کار فرما عوامل اور فرقہ واریت و نفرت کو ہوا دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اجلاس کے شرکا امت اور ریاست کے مفاد میں اس عظیم کانفرنس کے انعقاد پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ان کی نگرانی میں ایک کمیٹی بنائی جائے جو حکومت کے ساتھ مل کر کرم سمیت تمام تنازعات کو حل کرائے۔ یہ کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ مشترکہ عقائد توحید ختم نبوت قرآن و سنت پر تمام  مسلمانوں کو متفق ہو کر فقہی مسلکی اختلافات کو ذاتی دائرہ تک رکھا جائے، انک ی بنیاد پر ملک میں انتشار نہ پھیلایا جائے، مختلف مسالک کے علماء کے درمیان مکالمے کو فروغ دیا جائے، عالمی مسائل جیسے فلسطین کشمیر پر متفقہ موقف اپنایا جائے، غزہ کے مسئلہ پر وفاقی حکومت کے موقف کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

استحکام پاکستان اور وحدت امت لازم و ملزوم ہے پاکستان میں سیاسی استحکام، بین المسالک ہم آہنگی اورمعاشی ترقی انتہائی ضروری ہے علماء و مشائخ اپنے منبر و محراب کو پاکستان میں استحکام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں متحرک کریں، ہم یہ حقیقت تسلیم کرتے ہیں کہ جس طرح قیام پاکستان میں تمام مسالک متحد تھے آج ہم عہد کرتے ہیں کہ استحکام پاکستان کے لیے بھی اسی جذبہ کے تحت کام کریں گے۔ آج گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں منعقدہ اس وحدت امت و استحکام پاکستان کانفرنس میں وطن عزیز کے دفاع قیام امن میں افواج پاکستان، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اور سویلین شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: استحکام پاکستان کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے تاہم سعودی حکومت کی پالیسی تمام ممالک کے لئے یکساں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وزیرا عظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کی رپورٹ جمع ہو چکی ہے جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا ملے گی ۔

پیر کو یہاں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام حج 2025 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور مجھے ایک ماہ قبل ہی ملی ہے۔ ، وزیر اعظم نے مجھے اچھا حج کرانے کی ذمہ داری دی ہے ، میں نے خود سعودی عرب جا کر انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے پتہ چلا کہ کافی بڑی تعداد میں عازمین کا اس مرتبہ حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ ہے، میں نے اور علامہ طاہر اشرفی نے اپنی بساط کے مطابق 67 ہزار عازمین کا حج کوٹہ بحال کرانے کی کوشش کی، وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بھی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر حج سعودی عرب ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی کوششوں سے پاکستان کو دس ہزار کا حج کوٹہ مل گیا ہے ، سعودی عرب نے ایک لاکھ دو ہزار حج کوٹہ کا بتایا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے سعودی حکومت کو درخواست کی ہے کہ ہمدردی سے تمام پاکستانیوں کے لیے غور کریں ، سعودی حکومت نے دس ہزار عازمین کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دس ہزار کا کوٹہ اسی پرائیویٹ حج سکیم سے ہوا ہے ، کچھ لوگ اضافی حج کوٹہ کی بات کررہے ہیں جو درست نہیں ہے ۔

سعودی حکومت نے دیگر مسلم ممالک کوڈیڈ لائن سے رہ جانے والے عازمین کو موقع دیا تو پاکستانیوں کو بھی ضرور ملے گا، جو پالیسی بنے گی وہ پاکستان سمیت سب ممالک کے لئے ہوگی، اگر رہ جانے والے دیگر ممالک کے عازمین، حج پرگئے تو پاکستان کے بھی ضرور جائیں گے ، پاکستانی عازمین کا جو پیسہ سعودی عرب منتقل ہوا ہے وہ ضرور واپس ملے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • استحکام پاکستان کانفرنس
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام
  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
  • فلسطین امت کی وحدت کا نقطۂ آغاز بن سکتا ہے، علامہ جواد نقوی
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
  •   تمام صوبائی وزیر کرپشن کر رہے ہیں، گورنر کی گواہی
  • مجلس وحدت مسلمین کل بھی مظلومین پاراچنار کے ساتھ تھی اور آج بھی مظلومین کے ساتھ ہے، سید ناصر عباس شیرازی 
  • ایم ڈبلیو ایم کنونشن، قومی عزاداری کانفرنس