جیکب آباد میں بدامنی قابل تشویش ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ڈومکی قبائل کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ چند ماہ میں ڈومکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں کو ڈاکوؤں اور مجرموں کیطرف سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ سندھ حکومت قیام امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ المصطفٰی خاتم النبیین جیکب آباد میں ڈومکی قبیلے کے معززین کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میر محسن خان ٹالانی، حاجی شاہ مراد خان ڈومکی، استاد عبدالفتاح ڈومکی، انجینئر عید محمد ڈومکی، احمد علی خان ٹالانی، وڈیرہ علی خان بغدار، میر فضل الٰہی ڈومکی، معروف سماجی رہنماء رحمدل ٹالانی، علامہ حاجی سیف علی ڈومکی، میر محمد علی ڈومکی، ڈاکٹر عزیز اللہ ٹالانی اور دیگر معززین شریک ہوئے۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیکب آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ چند ماہ میں ڈومکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں کو ڈاکوؤں اور مجرموں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ آج ڈومکی قبائل کے معززین کے اجلاس میں ہم جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، اور ڈومکی قبائل کی جانب سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آج کے بعد کسی بھی ڈومکی قبیلے کے فرد کے ساتھ ناجائز اور بدمعاشی کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم اپنے عوام اور اپنے قبیلے کے افراد کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ ہم متحد ہوکر ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس 22اپریل کو طلب کرلیا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔سینٹ اجلاس کے بارے میں ایوان صدر سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا، جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس منگل 22 اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں اہم قومی امور، قانون سازی اور دیگر پارلیمانی کارروائیوں پر بحث متوقع ہے۔
اجلاس طلب