WE News:
2025-12-13@23:03:23 GMT

شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے آگئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے آگئے

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن آمنے سامنے آگئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سے چل رہے ہیں، آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے، صوبائیت کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے، جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بحریہ ٹاؤن کےلیے زمینوں پر قبضہ میں قائم علی شاہ اور شرجیل میمن نے ملک ریاض کا ساتھ دیا؟

عظمیٰ بخاری نے کہا ’ آپ کہتے ہیں ہم نے کبھی سیاست نہیں کی، لیکن کیا ہر معاملے میں چچا بھتیجی کا ذکر کرنا سیاست نہیں ہے؟مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپ کے لوگ کررہے ہیں، ہمیں تو کبھی کبھی جواب دینا پڑجاتا ہے تو آپ خفا ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری مجبوری ہے کھل کر آپ کو جواب بھی نہیں دے سکتے، ورنہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے لیکر بہت ساری کہانیاں ہمارے پاس بھی ہیں، پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائے تو آپ تڑپ جاتے ہیں، سندھ میں جانور بندھے اسکول اور ٹرانسپورٹ کا رونا لوگ سالوں سے رو رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کو صلاح دی کہ وہ اپنی 16 سال اور مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کا جب دل چاہے معائنہ کرلیں، آپ کو صفائی اور خوبصورت سڑکیں دیکھنے کا شوق ہو تو لاہور لازمی چکر لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام یوم ترقی جبکہ تحریک انصاف یوم انتشار منا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

اس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیہون حادثے پر پنجاب حکومت نے سیاست کرنے کی کوشش کی، وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ ن کی رہی ہے، اگر سڑکیں مکمل نہیں ہوئیں تو یہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا، ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے بلکہ صرف آپ کو سچ بتائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آمنے سامنے پنجاب پیپلزپارٹی سندھ شرجیل میمن عظمیٰ بخاری مسلم لیگ ن وزیراطلاعات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیپلزپارٹی شرجیل میمن مسلم لیگ ن وزیراطلاعات وزیر اطلاعات شرجیل میمن

پڑھیں:

آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے؛ وزیر خزانہ

ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، جو اضافی شرط نہیں بلکہ عملی اقدام ہے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال کا بجٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نہیں بلکہ پالیسی ساز بنائے گا۔ ہر سیکٹر ایکسپورٹ کرے ہم خدمت کے لیے حاضر ہیں۔ اور فارمل سیکٹر نے کہا ہے کہ نان کمپلائنس سیکٹر کے پیچھے جائیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ نجی شعبے نے ملک کو لیڈ کرنا ہو گا اور نوکریاں پیدا کرنا سرکار کا نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہے۔ این ایف سی کے 8 گروپ میں سے 2 وفاق اور 6 صوبوں کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر کی طرح لاہور میں بھی ریسرچ سیل بنائیں گے جبکہ قومی ایئر لائن کی نیلامی 23 دسمبر کو ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان مخالف بھارتی فلم دھرندر کا جواب، سندھ حکومت کا ’میرا لیاری‘ فلم ریلیز کرنے کا اعلان
  • سندھ حکومت کا دھرندھر کے جواب میں ’پیارا لیاری فلم‘ ریلیز کرنے کا اعلان
  • آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے؛ وزیر خزانہ
  • راولپنڈی: ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی
  • تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری
  • بسنت‘ 2 پروگرامز والی افواہیں بے بنیاد، تہوار صرف 6 سے 8 فروری کو ہوگا: عظمیٰ بخاری 
  • رنویر سنگھ کی فلم ’’دھریندر‘‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی، وجہ سامنے آگئی
  • پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی،غلام نبی میمن
  • عمران نے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا جو یاد رکھا جائے:شرجیل میمن
  • آمدن سے زاید اثاثے:شرجیل میمن، ان کی والدہ اور اہلیہ پر فرد جرم عاید