جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام کش پالیسی کو ترک نہ کیا تو عوام کو ان مظالم سے نجات دلانے کے لئے جماعت اسلامی صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ پشاور شہر اور ضلع کے مضافات میں سوئی گیس کی ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، شہر اور اس کے مضافات میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروالوڈشیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور گھریلو صارفین بالخصوص خواتین کی زندگی ناروا لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، حکومت فی الفور پشاور اور گرد و نواح میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ختم کردے بصورت دیگر جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے جماعت اسلامی پشاور کی ضلعی مجلس شوریٰ اور جماعت اسلامی این اے 29 ،30 اور این اے 31 پشاور کے زونل امراء اور برادر تنظیمات کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ، نائب امرا حمد اللہ جان بڈھنی، ہدایت اللہ خان این اے امراء رفعت اللہ اسد، ملک سعید خان آفریدی اور فضل کریم ماشوخیل سمیت زونل امراء نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ سوئی گیس کی کم پریشر کیوجہ سے گھریلو صارفین بالخصوص خواتین کو صبح ناشتہ کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اکثر بچے ناشتہ کئے بغیر سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو جانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف صوبے کے عوام بدترین بدامنی، مہنگائی، بے روزگاری اور سٹریٹ کرائمز جیسے ناسور سے دوچار ہیں جبکہ دوسری طرف حکومت نے بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، مقررین نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام کش پالیسی کو ترک نہ کیا تو عوام کو ان مظالم سے نجات دلانے کے لئے جماعت اسلامی صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز جماعت اسلامی سوئی گیس گیس کی

پڑھیں:

جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی

ریلی میں طلباء، اساتذہ، سماجی، سیاسی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، معروف مذہبی اسکالر مولانا شمس جعفری اور صدر آئی ایس او جامعہ اردو گلشن کیمپس نے خصوصی خطاب کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی، ڈاکٹر صابر ابومریم سمیت دیگر کا خطاب

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ اردو یونٹ کے زیرِ اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور غزہ، لبنان، یمن و شام پر جاری امریکی و صیہونی جارحیت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو ایم ایس سی بلاک تک نکالی گئی۔ ریلی میں طلباء، اساتذہ، سماجی، سیاسی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، معروف مذہبی اسکالر مولانا شمس جعفری اور صدر آئی ایس او جامعہ اردو گلشن کیمپس نے خصوصی خطاب کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطین کی حمایت اور صیہونی ریاست کے خلاف نعرے درج تھے۔ فضا "مردہ باد اسرائیل" اور "فلسطین زندہ باد" کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کی جانب سے فلسطین کا ایک وسیع جھنڈا بھی فضا میں بلند کیا گیا، جس نے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا بھرپور منظر پیش کیا۔ ریلی کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مظلومینِ فلسطین کو صبر، طاقت اور آزادی عطا فرمائے اور عالمی ضمیر کو بیدار کرے۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد کی ملاقات
  • غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
  • فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • امیر جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
  • لداخ ”کے ڈی اے، ایل اے بی" کا مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاجی تحریک کی دھمکی
  • حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے: لیاقت بلوچ