میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں کو پی پی موڈ پر چلانا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کی نام نہاد جمہوریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و ایم کیو ایم کے رہنما علی خورشیدی نے کہا ہے کہ جامعات ترمیمی بل یونیورسٹیز پر قبضہ کرنے کا بل ہے، جسے سندھ اسمبلی نے نہیں پیپلز پارٹی نے پاس کیا، اس کے خلاف عدالت جائیں گے، یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم اراکین کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ارکان نے جامعات ترمیمی قانون کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ تعلیم تباہ سندھ تباہ جامعات پر قبضہ نامنظور۔ علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ اسمبلی اجلاس آج بلانے کا مقصد کیا تھا، جامعات ترمیمی قانون پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات ہیں، سندھ حکومت مختلف محکموں کو 17 سال سے برباد کر رہی ہے، بورڈز میں کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، والدین سسٹم کو رشوت دینے پر مجبور ہیں۔ 

علی خورشیدی ںے کہا کہ شہری سندھ کے نوجوانوں کے روزگار کے دروازے سندھ حکومت بند کر چکی ہے، ہائر ایجوکیشن رہ گئی تھی جس پر پیپلز پارٹی کا سسٹم کام نہیں کر پا رہا تھا، تو جب یونیورسٹیز کا بل اسٹینڈنگ کمیٹی میں لایا گیا، جس کی ایم کیوایم نے مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں کو پی پی موڈ پر چلانا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کی نام نہاد جمہوریت ہے، اپوزیشن کو بولنے نہیں دیتے، اگر عدالت کا دروازے کھٹکھٹانا پڑا تو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹیز پر قبضہ کرنے کا بل ہے، یہ بل سندھ اسمبلی کا نہیں پیپلز پارٹی کا پاس کیا ہوا بل ہے، جامعات کو قبضہ کرنے کا بل ہے، اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قبضہ کرنے کا بل ہے پیپلز پارٹی کی جامعات ترمیمی سندھ اسمبلی ایم کیو ایم نے کہا کہ

پڑھیں:

امریکا پر ’ارب پتی قبضہ‘ کیخلاف ایک ہی روز میں 4 سو سے زیادہ مظاہرے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کیخلاف آج بروز روز امریکا بھر میں 00 سے زیادہ مظاہروں کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا سمیت یورپی ممالک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف مظاہرے، لاکھوں افراد سڑکوں پر

ٹرمپ کے خلاف یہ سینکڑوں مظاہروں کا انتظام ’گراس روٹس گروپ 505051‘ نے کیا ہے۔ یہ وہی گروپ نے جس نے قبل ازیں رواں 5 اپریل ’ہینڈز آف‘ مظاہرے کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔

’یوم عمل‘

ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ان مظاہروں کو ’اے ڈے آف ایکشن‘ یعنی ’یوم عمل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس گروپ کی ویب سائٹ پر مظاہروں کے مقامات کی فہرست دی گئی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان میں کچھ مقامات امریکی حدود سے باہر ہیں۔

گروپ کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں ٹرمپ پالیسیز کے خلاف ان مظاہروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’ ایک تاریخی دن آرہا ہے، جب 5.2 ملین لوگوں ٹرمپ/مسک انتظامیہ کی آزادی اور مستقبل دشمن پالیسیوں کو مسترد کرنے کا اعلان کریں گے‘۔

اس گروپ نے آج ہونے والے مظاہروں کو ملک گیر کارروائی کا دن قرار دیا ہے۔

اس گروپ کی ویب سائٹ کے مطابق ان کی تحریک ٹرمپ اور ایلون مسک سمیت امریکا پر ‘ارب پتی قبضہ‘ کیخلاف ہے جو طاقت کو مضبوط کر رہے ہیں، سیاست دانوں کو خرید رہے ہیں، نظام میں دھاندلی کر رہے ہیں، اور لوگوں کو اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے خاموش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا مظاہرے ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ گراس روٹس گروپ 505051

متعلقہ مضامین

  • پانی معاملہ صرف سندھ نہیں پنجاب کا بھی مسئلہ ہے، نیئر بخاری
  • نہروں کا معاملہ پی پی کے لیے نعمت، وارننگ پرحکومت کی مذاکرات کی پیشکش
  • سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
  • حیدرآباد انڈیا میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا
  • وفاق اور سندھ کا نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
  • رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کینالز معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے ، پیچھے ہٹنے والے نہیں،وزیراعلیٰ
  • بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ ختم کرائینگے مراد علی شاہ:نواز‘ شہباز شریف نے  تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی‘ رانا ثنا
  • امریکا پر ’ارب پتی قبضہ‘ کیخلاف ایک ہی روز میں 4 سو سے زیادہ مظاہرے
  • پنجاب اسمبلی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملات حل کئے جائینگے، مجتبیٰ شجاع: حق دیا جائے، پی پی ارکان: اپوزیشن کا روایتی احتجاج