Islam Times:
2025-04-22@07:09:13 GMT

قومی شاہراہوں پر حادثات (ن) لیگ کی نااہلی ہے، شرجیل میمن

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

قومی شاہراہوں پر حادثات (ن) لیگ کی نااہلی ہے، شرجیل میمن

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا، ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے، ہم صرف آپ کو سچ بتائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی رہی ہے، اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلز جو گورنر نے اعتراضات لگا کر بھیجے تھے، وہ سب پاس کریں گے، کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیہون کے روڈ پر روزانہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، حکومتِ سندھ نے 7 ارب روپے دیئے، لیکن ابھی تک روڈ نہیں بنا، قومی شاہراہوں پر حادثات (ن) لیگ کی نااہلی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی رہی ہے، اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا، ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے، ہم صرف آپ کو سچ بتائیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں حقیقی مینڈیٹ ہے، عوام نے پیپلز پارٹی کو سراہا ہے، آپ کا مینڈیٹ اور آپ کی خدمت سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے بھی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے خلاف بیان دیا، پی ٹی آئی کی سیاست میں ملک کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔ آئی ایم ایف کو کال پی ٹی آئی والوں نے کی، پی ٹی آئی کی ترجیحات میں ملک کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 15 برس سے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اگر اتنی اچھی کارکردگی کے پی کے میں ہے تو لوگ ملازمتوں کیلئے سندھ میں کیوں آتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا ساتھ شوق میں نہیں دیا، ہم نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کیلئے (ن) لیگ کا غیر مشروط ساتھ دیا، پی ٹی آئی نے کسی جماعت سے بات نہ کرنے کا بیان دیا تھا، سندھ نے ہمیشہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ لیگ کی

پڑھیں:

سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا، جو پانی جس صوبےکا ہے اسی کا ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا، پانی کے معاملے پر سیاست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر سیاست کی جا رہی ہے اور ہمارےخلاف بیانات دیے جا رہے ہیں جس کا ردِ عمل نہیں دیتے۔

عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہ

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں فوڈ چین پر حملہ کرنے والے افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نہیں کہتی کہ فوڈ چین پر حملہ کوئی انفرادی عمل ہے، یقیناً لوگوں کو اکسایا گیا ہے، اس طرح کے واقعات میں ملوث لوگ ملک میں استحکام نہیں چاہتے۔

عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے اس حوالے سے اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان گروہوں کے خلاف ہر قسم کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، فوڈ چین پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نہریں متنازع معاملہ ہے، جو سنگین ہوچکا، شرجیل میمن
  • سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری
  • ران ثناء کا شرجیل میمن سے ٹیلی فونک رابط : وفاق ‘ سندھ حکومت کا نہروں کا مسئلہ مذکرات سے حل کرنے پرا تفاق
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن میں ٹیلی فونک رابطہ، کینال مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پراتفاق
  • رانا ثناءاللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ: کینال مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کینالز معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • کینالز کا معاملہ: رانا ثناء اللّٰہ کا شرجیل میمن سے ٹیلی فونک رابطہ
  • رانا ثناءاللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینال مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینالز کا مسئلہ مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق