Daily Ausaf:
2025-12-13@23:10:04 GMT

پنجاب میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کیلیے خصوصی ہدایات جاری

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو متحرک کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ذارئع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے صوبے میں کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

عالیہ حمزہ کی جانب سے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں کنونشنز منعقد اور احتجاجی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح سینٹرل پنجاب میں 18 فروری کو کنونشن منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

دریں اثنا جنوبی پنجاب میں 19، نارتھ پنجاب 20 اور ویسٹ پنجاب میں 21 فروری کو کنونشن منعقد کیے جانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف آرگنائزر پنجاب نے مہنگائی، پولیس گردی اور دیگر عوامی مسائل پر احتجاجی مہم کے آغاز کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہدایات جاری

پڑھیں:

بسنت‘ 2 پروگرامز والی افواہیں بے بنیاد، تہوار صرف 6 سے 8 فروری کو ہوگا: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بسنت کے حوالے سے دو پروگرامز کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ میڈیا کے کچھ حصوں میں ایک فروری اور ایک مارچ کے پروگرامز کی خبریں چلیں جو بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔ بسنت صرف 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی۔ ان تاریخوں کے علاوہ کسی بھی دن پتنگ بازی کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ بسنت صرف قواعد و ضوابط کے تحت منائی جائے گی، استعمال ہونے والی ہر پتنگ اور ڈور باقاعدہ رجسٹرڈ ہوگی۔ پتنگوں پر کیو آر کوڈ ہوگا جبکہ ڈور بنانے والے، پتنگ بنانے والے اور فروخت کرنے والے بھی لائسنس کے تحت رجسٹر ہوں گے۔ جس شخص کے پاس لائسنس ہوگا، صرف وہی پتنگ فروخت کرنے کا اہل ہو  گا۔ انہوں نے  کہا کہ اگر لاہور نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو امید ہے کہ اگلے برس یہ تہوار پورے پنجاب میں منایا جا سکے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بسنت خوشی، رنگ اور ثقافت کا تہوار ہے۔ اس کا اصل مزہ پتنگ اْڑانے میں ہے، نہ کہ دھاتی ڈور سے کسی کی جان کو خطرے میں ڈالنے میں۔ ہم سب نے مل کر اس تہوار کو محفوظ، ذمہ دارانہ اور خوشگوار ماحول میں منانا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت بھی بسنت کے حوالے سے خصوصی ثقافتی پروگرام ترتیب دے رہا ہے، جس میں موسیقی، کھانا اور پتنگ بازی سمیت متنوع سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی خواہش ہے کہ صوبے کے تہوار، رنگ اور خوشیاں دوبارہ واپس لائی جائیں، اور ان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ڈویڑنل انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن سرگودہا طارق قاسمی نے لاہور میں ملاقات کی  ملکی صورتحال پنجاب حکومت کے میگا ترقیاتی منصوبوں سمیت پارٹی کے تنظیمی معاملات پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر میڈیا پرسن شکیل خان بھی موجود تھے، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، اس وقت صوبہ بھر میں سو سے زائد انیشیٹو پر کام کامیابی سے جاری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کا ترقی اور خوشحالی کے ویژن نے عوام کی تقدیر بدل ڈالی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ڈرائیونگ لائسنس 16 سال کی عمر میں جاری کیا جائے، اسمبلی میں قرارداد
  • صدرِ مملکت کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات کردیں
  • بسنت کے لیے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس مقرر، انتظامیہ کی ہدایات جاری
  • پھولنگر،پولیس حکام گورنمنٹ ہائی اسکول میں طلبہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہدایات دے رہے ہیں
  • پشاور؛ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کا مشن، بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کیلیے خصوصی ایپ متعارف
  • بسنت‘ 2 پروگرامز والی افواہیں بے بنیاد، تہوار صرف 6 سے 8 فروری کو ہوگا: عظمیٰ بخاری 
  • وزیراعظم کا ٹیکس نیٹ میں توسیع اور محصولات کے ہدف کے حصول کے لیے ہدایات
  • لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا اعلان ,رجسٹریشن اور ضابطہ کار جاری
  • اے آئی استعمال کرنے والوں کو پی ٹی اے نے نئی ہدایات جاری کردیں
  • وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ