وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
طیب سیف: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو سالوں میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے تحریری جواب کے مطابق 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 11 فیصد کم جرائم ہوئے۔ سال 2024 میں 1596 مجرموں پر مشتمل 686 گینگز کو پکڑا گیا۔2024 میں 80 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیاء کو برآمد کیا گیا۔ ڈالفن فورس، موبائل پیٹرولنگ یونٹس اور 15 کے زریعے شہریوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے،سال 2024 میں کل 231 سرچ آپریشنز منعقد کئے گئے۔
Currency Exchange Rate Monday February 17, 2025
ہوٹل آئی ایپ کے ذریعے 200 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس وقت دارالحکومت میں مختلف لوکیشنز پر 3159 سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے گئے ہیں۔ 2024 میں مشتبہ افراد کے خلاف 5000 سی ڈی آرز کا تجزیہ کیا گیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا کی ملاقات
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے، عالمی امن کے لیے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افسران مختلف امن مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اقوامِ متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے، پولیس افسران کی تربیت و استعداد بڑھانے کے لیے جدید و معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جینڈر پالیسی کے تحت خواتین کو پولیس سروس میں یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز نے کہا کہ اقوامِ متحدہ امن مشنز مشکل حالات میں بھی امن کے لیے برسرِ پیکار ہیں۔
اس موقع پر وزیرِ مملکت طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی موجود تھے۔