Daily Mumtaz:
2025-12-13@23:07:16 GMT

چینی فلم ” نیژا 2″ عالمی باکس آفس چارٹ میں ٹاپ 10 میں شامل 

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

چینی فلم ” نیژا 2″ عالمی باکس آفس چارٹ میں ٹاپ 10 میں شامل 

 

نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چینی فلم “” نیژا 2″ کا کل باکس آفس (پری سیل سمیت) 1.662 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، جو “دی لائن کنگ” (2019) سے زیادہ ہے، اور یہ فلم اب عالمی فلمی تاریخ کی باکس آفس کی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل ہو گئی ہے۔اس سے قبل بھی  ” نیژا 2″نے مسلسل کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں  اور یہ عالمی اینی میشن فلم باکس آفس چارٹ میں ٹاپ 2 میں شامل ہو گئی ہے۔ یہ چینی فلم کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جس نے  پورے ایشیا میں10 بلین یوآن کو عبور کیا ہے  اور اس نے عالمی سطح پر کسی ایک فلمی  مارکیٹ میں سب سے زیادہ باکس آفس کا ریکارڈ بھی  قائم کیا ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ نے ریلیز کے صرف 7 دنوں میں باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ₹207.25 کروڑ کی کمائی کے ساتھ بڑی ہندی فلموں کی ڈومیسٹک لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ابتدائی دنوں سے ہی ناظرین کے مثبت ردعمل اور سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ میکرز کے مطابق جمعرات کو فلم نے ₹29.20 کروڑ کمائے جبکہ ساتویں دن یعنی جمعہ کو اس میں تقریباً ₹27 کروڑ کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

دھُرندھر نے بڑی ہندی فلموں جیسے سکندر جس نے ₹109.83 کروڑ کمائے،  راکی اور رانی کی پریم کہانی جو ₹153.55 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی  اور ریڈ ۲ کی ₹173.05 کروڑ کی مجموعی کمائی کو عبور کر لیا ہے۔

فلمساز مدھور بھنڈارکر نے کہا کہ دھُرندھر کی شاندار کامیابی کے بعد ممبئی فلم انڈسٹری میں مضبوط مواد، متنوع کاسٹنگ اور معیار پر مبنی کہانیوں کے حوالے سے ایک بڑا پیراڈائم شفٹ آئے گا۔ یہ فلم ہندی سینما کے ڈائنامکس کو دوبارہ متعین کرے گی اور کہانی، ٹیلنٹ اور عزم کو نئے معیار تک لے جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’دھُرندھر‘ کے متنازع ڈائیلاگ پر چوہدری اسلم کی اہلیہ کا سخت ردعمل

فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، رنویر سنگھ، ارجن رامپال اور اکشے کھنہ ہیں اور اس کی کہانی پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، انڈین ایجنٹس اور کراچی کی مشہور زمانہ لیاری گینگ وار کے چند حقیقی کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا دوسرا حصہ 19 مارچ 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اکشے کھنہ بالی ووڈ چوہدری اسلم دھُرندھر دھُرندھر ریلیز دھُرندھر کمائی رحمان ڈکیت رنویر سنگھ سنجے دت

متعلقہ مضامین

  • سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار چلانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
  • سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑدیا
  • سلطان محمد گولڈن کے صاحبزادے عمر گولڈن کا ریمپ جمپ میں شاندار مظاہرہ
  • پاکستان کے سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار دوڑانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
  • پاکستان کے سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
  • سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
  • سعودی عرب میں موسیقی کے رنگ، چینی کورس نے عربی زبان میں پہلی بار گیت پیش کیے
  • کینیا کی ماحولیاتی کارکن نے درخت کو 72 گھنٹے گلے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  • بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟
  • خواتین پر تشدد کیخلاف عالمی اتحاد ’’آل اِن‘‘ قائم