Daily Mumtaz:
2025-12-14@09:22:14 GMT

شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے

اسلام آباد: پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ ماضی میں وزیراعظم نواز شریف کو جس الزام کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا وہ الزام غلط تھا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لے رہے۔واضح رہے کہ   پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دے چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

پہاڑزمین کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں: مریم نوازشریف

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں، لہٰذا ان کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر سیاحت کو فروغ مل سکے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر ہر سال لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حسین پہاڑی نعمتوں سے مالا مال ہے اور ان کا تحفظ ہم پر فرض ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے لیے ماسٹر پلان پر باقاعدہ عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت تمام غیر قانونی ہوٹلوں اور تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، لہٰذا ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پہاڑوں کے تحفظ کے لیے قومی حکمت عملی پر عمل کر رہی ہے اور ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، کیونکہ یہ خطہ صحراؤں، پہاڑی سلسلوں، جھیلوں اور دریاؤں کی سرزمین ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف معمار پاکستان، خدمت کی سیاست کو فروغ دیا: عطا تارڑ
  • آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ ملنا چاہیے، نواز شریف
  • رانا تنویر: نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپرمیسی کا عکاس ہے
  • نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپر میسی کا ہے: رانا تنویر
  • این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں حق ہے، نواز شریف
  • گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کو این ایف سی فنڈز دیے جائیں: نواز شریف
  • نواز شریف نے اگلے  ماہ آزاد کشمیر کے دورے کا اعلان کر دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا
  • اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، موجودہ وقت اچھا نہیں: شوکت یوسفزئی
  • پہاڑزمین کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں: مریم نوازشریف