رائیونڈ، لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر معروف علمائے کرام کے بیانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت نے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا۔ مجلس شوریٰ کے مشورے سے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ جس کے مطابق تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر معروف علمائے کرام کے بیانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ سوموار کی صبح دعا کیساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوجائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات 24 جنوری کو 24 حلقوں میں ہونگے، شیڈول جاری
اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026 کے لیے باضابطہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد نے 12 دسمبر 2025 کو الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے 24 جنوری 2026 (ہفتہ) کو گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پول ڈے مقرر کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے تحت شیڈول جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ووٹرز کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے انتخابی پروگرام کے تمام مراحل کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کا اطلاق عام نشستوں کے ساتھ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا ۔
انتخابی شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری ہوگیا ۔ 15 دسمبر 2025 ہوگی۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی مدت 15 دسمبر سے 22 دسمبر 2025 تک رہے گی ۔
امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام عمل آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔
ریٹرننگ افسران تمام اضلاع میں اپنے مراکز پر کام کا آغاز کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار مقررہ تاریخوں اور قانونی تقاضوں کی مکمل پابندی کریں۔