Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:09:32 GMT

جی ڈی اے رہنما غلام مرتضی جتوئی گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

جی ڈی اے رہنما غلام مرتضی جتوئی گرفتار

سابق وفاقی وزیر غلام  مصطفی جتوئی کے صاحبزادے، جی ڈی اے رہنما غلام  مرتضی جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا، وہ مبینہ پولیس مقابلے کے کیس میں ضمانت لینے سیشن کورٹ آئے تھےاس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے غلام مرتضی جتوئی کو انسداد دہشت گردی عدالت سے غیر حاضر رہنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق الیکشن میں دو فریقین میں فائرنگ سے پی پی کارکن جاں بحق ہوا تھا، پی پی کارکن کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ غلام مرتضیٰ جتوئی اور ان کے بیٹے پر درج ہوا تھا۔دوسری جانب جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے، جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بن چکی ہے، غلام مرتضیٰ جتوئی کو جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: غلام مرتضی جتوئی کو جی ڈی اے

پڑھیں:

ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا

راولپنڈی:

راولپنڈی تھانہ مندرہ کے علاقے میں کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں ہے۔

ملزم ایسٹر کے موقع پر بچی کو بھلا پھسلا کر زیر تعمیر گھر میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی کم۔سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس کی سپیشل ٹیم نے گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں اور عادی نشئی ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی، 7 سالہ کرسچن بچی کی پراسرار ہلاکت، پوسٹ مارٹم میں تاخیر، لواحقین انصاف کے منتظر

ملزم کو پولیس نے مندرہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم 7سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر ساتھ لے گیا،زیر تعمیر مکان میں زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا۔

ملزم نے بچی کو ایسٹر کی خوشی میں چیز دلانے کا جھانسہ دیا تھا، ملزم نے بچی کا گلا دبایا اور  تشدد بھی کیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں مقتولہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج ہے، بچی کی لاش اتوار اور پیر کی درمیانی شب 5 مرلہ اسکیم میں زیر تعمیر گھر کے فرسٹ فلور پر واش روم سے ملی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، علامہ غلام حُر شبیری 
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 8کارکنوں کو زیر حراست میں لے لیا گیا
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ پولیس نے کس طرح تلاش کیا؟