مریم نواز کا آسان کاروبار پروگرام” کا آغاز: نوجوانوں کو جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے دور رہنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں "آسان کاروبار پروگرام” کا آغاز کیا اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے گریز کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ ہم مثبت راستے پر چلیں اور مسائل کا حل امن و سکون سے نکالیں۔
مریم نواز نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے لے کر 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں، جو تین سال کی آسان اقساط پر واپس کیے جائیں گے۔ تقریب کے دوران، وزیر اعلیٰ نے قرضے وصول کرنے والوں سے بات کی اور کہا کہ ان قرضوں کی واپسی ان کی زندگی میں تبدیلی لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے اور مہنگائی میں کمی کی ہے۔ پنجاب میں آٹا سستا ہے اور روٹی کی قیمت 12 روپے ہے۔ مریم نواز نے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس دور میں ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، اور عالمی سرمایہ کار پاکستان سے نکل گئے
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کے بل کی عدم منظوری پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ مریم نواز نے ارکان اسمبلی مطلوبہ تعداد پورے نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا، ان کی جانب سے بل کی منظوری کے لئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔
پارٹی ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے احکامات پہنچا دیے گئے۔
نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد منظور نہیں ہو سکا تھا۔
Post Views: 1