بنی گالا کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بنی گالہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
اسلام آباد میں بارشیں نا ہونے کی وجہ سے پہاڑ بھی خشک ہونے لگے، جس کے باعث آج بنی گالہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں، عینی شاہدین کے مطابق بنی گالہ میں ایک ماہ میں تیسری دفعہ آگ لگی ہے ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ہیلمٹ نہ ہونے پر موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا ہیلمٹ لائیں: آئی جی سندھ غلام نبی میمن
آئی جی سندھ غلام نبی میمن—فائل فوٹوآئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہو گا اس کی موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا کہ اپنا ہیلمٹ لے کر آئیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ٹریفک پولیس پبلک فرینڈلی ہو۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ 2 ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہو کر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا جائے گا۔
غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ کوئی پولیس افسر جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے خلاف کریمنل کارروائی ہوتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 640 کیسز پولیس افسران کے خلاف رجسٹرڈ ہوئے، کارروائیاں ہو رہی ہیں۔