شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر عظمیٰ بخاری کا شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب آئینہ ان کو دکھایا گیا تو وہ برا مان گئے۔ عظمیٰ بخاری نے سندھ میں وفاقی حکومت کے کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام بڑے پروجیکٹس وفاق کی مدد سے چل رہے ہیں، اور جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا بھی نہیں اٹھا سکی، وہ ہمیں لیکچر نہ دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ اور آپ کے لوگ مسلسل شعلہ انگیز بیانات دیتے ہیں، اور جب ہم جواب دیتے ہیں تو آپ خفا ہو جاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے سوال کیا کہ اگر شرجیل میمن کہتے ہیں کہ وہ سیاست نہیں کرتے، تو کیا ہر معاملے میں چچا اور بھتیجی کا ذکر کرنا سیاست نہیں ہے؟
عظمیٰ بخاری نے کراچی کے مسائل کی طرف بھی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ روزانہ کراچی کے شہریوں کو ڈمپرز مار رہے ہیں، کیا یہ وفاق کا مسئلہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سالوں سے اسکولوں اور ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کا رونا رویا جا رہا ہے، لیکن ان مسائل کا کوئی حل نہیں نکلا۔
انہوں نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی کامیاب تکمیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو جائے تو آپ تڑپ اٹھتے ہیں، لیکن سندھ میں کئی مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
رانا ثناء اور شرجیل میمن کا ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے ایک بار پھر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ اور شرجیل میمن کی گفتگو میں پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دوران رابطہ دونوں رہنما نے کہا کہ نہروں کا مسئلہ حل کرنے سے متعلق معاملات کو آگے بڑھایا گیا ہے۔
راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں۔ واٹر اکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کومنتقل نہیں کیا جاسکتا نہ ہی کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پانی کی تقسیم انتظامی اورتکنیکی مسئلہ ہے، جس کا حل بھی انتظامی اورتکنیکی بنیادوں پر کیا جائےگا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں، صوبوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور مشاورت کے عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔