فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین اور ممبران نے خود ہی اپنی تنخواہیں 220 فیصد سے زیادہ بڑھالیں۔ 

اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کےلیے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے، نیپرا اتھارٹی نے بغیر کسی منطوری کے تنخواہوں میں 20 سے 22 لاکھ روپے تک اضافہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ تنخواہوں میں من مانا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور ریگولیٹری الاؤنس کی مد میں کیا گیا، اکتوبر 2023 کے نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہ تمام مراعات، 10 لاکھ روپے تک بنتی ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور نیپرا ممبران تمام ایم پی ون میں شامل ہیں، چیئرمین نیپرا کی تنخواہ بڑھ کر 32 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

نیپرا کے چاروں ممبران کی تنخواہیں بھی بڑھ کر 29 لاکھ روپے تک ہوگئیں۔

دوسری جانب جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کا کہنا تھا کہ میری ماہانہ تنخواہ سب کچھ شامل کر کے 7 لاکھ 90 ہزار روپے تھی، میں اگست 2023 تک چیئرمین نیپرا رہا۔ میرے دور میں نیپرا ممبران کی تنخواہ 7 لاکھ 40 ہزار روپے تھی۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین نیپرا، ممبران کی تنخواہوں میں اضافہ صرف وفاقی کابینہ کرسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چیئرمین نیپرا تنخواہوں میں کی تنخواہ

پڑھیں:

بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد

کراچی:

آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل کو بھارتی بورڈ نے سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔

شبمن گل کی ٹیم دہلی کیپٹیلز کت خلاف 7 وکٹ سے فتحیاب رہی تھی۔

اس کے علاوہ، 20 ویں اوور میں ان کی ٹیم کو سرکل سے باہر بھی 4 فیلڈرز کو رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

آئی پی ایل کوڈ کے آرٹیکل 2.22 شق کے تحت انھیں کم سے کم جرمانہ عائد کیا گیا۔

کامیابی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اگرچہ دہلی اور پنجاب کنگز کے پوائنٹس ان کے برابر 10 ہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
  • طلبا و طالبات کے لئے روزگار، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ
  • سندھ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی نئی گاڑیوں کے لیے 52 کڑور 66 لاکھ روپے جاری
  • بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • 2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • اسپورٹیج ایل کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کمی ، حقیقت یا افواہ؟