گوادر، 4 روزہ کتب میلے میں 28 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نجی مقامی تنظیم کے زیراہتمام 4 روزہ کتب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔
کتب میلہ 13 سے 16 فروری تک جاری رہا، جس میں دانشوروں، مصنفین، شعرا کرام، طلبا و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں کتابیں پڑھنے اور چوری کرنے کا شوقین ہوں، مراد علی شاہ
میلے میں ادب، ناول، شاعری، ٹیکنالوجی، سائنس اور ڈرامہ سمیت مختلف موضوعات پر مبنی کتب رکھی گئی تھیں جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
انتظامیہ کے مطابق کتب میلے میں ریکارڈ 28 لاکھ روپے سے زیادہ کی کتابیں فروخت ہوئیں۔ جن میں 10 لاکھ روپے کی بلوچی اور 18 لاکھ روپے کی اردو اور انگریزی زبان کی کتب شامل تھیں۔
میلے میں ادبی نشستوں سمیت علاقائی موسیقی اور ثقافت کے رنگ بکھیرے گئے جن سے حاضر محظوظ ہوئے۔ 4 روزہ میلے میں لوگوں نے کتابوں کو خرید کر یہ پیغام دیا کہ بڑھتی ٹیکنالوجی کے باوجود کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔
اہل قلم نے گوادر میں حالیہ کتب میلے کے دوران کتابوں کی فروخت سے متعلق اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان یوں تو تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر سمیت کئی بنیادی سہولیات ناپید ہیں جس کی وجہ سے صوبے کو پسماندہ تصور کیا جاتا ہے لیکن نوجوانوں کی کتب میلے میں علم کی جانب رغبت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ خطے میں بسنے والے لوگوں کے ذہن روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں لاہور کتب میلے میں کتابوں سے زیادہ کھانے کی فروخت، خالد انعم نے معافی کیوں مانگی؟
انہوں نے کہاکہ کتب میلے میں لوگوں کی دلچسپی اس بات بھی کی عکاسی کرتی ہے کہ عام عوام دہشتگردی اور بدامنی سے بیزار ہیں، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ جامعات کے قیام کو ممکن بنائیں تاکہ یہاں کے لوگ ملی تعمیر و تر قی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
28 لاکھ روپے wenews بلوچستان ثقافت کے رنگ حکومت کتابیں فروخت کتب میلہ میلہ انتظامیہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 28 لاکھ روپے بلوچستان ثقافت کے رنگ حکومت کتابیں فروخت وی نیوز لاکھ روپے
پڑھیں:
بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے 2024-25 کے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے، جس میں شریاس ایر اور ایشان کشن کی واپسی ہوئی ہے، جنہیں گزشتہ سیزن میں ڈسپلنری مسائل کے باعث کنٹریکٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق کیٹیگریA+ میں صرف 4 کھلاڑی میں شامل ویرات کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجا کیے گئے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ان تینوں (کوہلی، روہت، جڈیجا) کے A+ سے باہر ہونے کی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں، لیکن بورڈ نے انہیں برقرار رکھا ہے۔
???? ???????????????? ????
BCCI announces annual player retainership 2024-25 – Team India (Senior Men)#TeamIndia
Details ????https://t.co/lMjl2Ici3P pic.twitter.com/CsJHaLSeho
— BCCI (@BCCI) April 21, 2025
شریاس ایر کو کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے، جبکہ ایشان کشن کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔ ایر نے حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، جبکہ کشن نے IPL 2025 میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
مزید پڑھیں: صاحبزادہ فرحان کی شاندار سینچری، کرس گیل اور ویرات کوہلی کے ساتھ مشترکہ ریکارڈ بنالیا
کیٹیگری اے پلس میں شامل ہر کھلاڑی ویرات کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجا کی سالانہ انکم 7 کروڑ روپے (پاکستانی 21 کروڑ 29 لاکھ 68 ہزار 76 روپے) ہے۔ کیٹیگری اے میں شامل ہر کھلاڑی محمد سراج، کے ایل راہول، شبمن گل، ہاردک پانڈیا، محمد شامی اور رشبھ پنت کی سالانہ انکم 5 کروڑ روپے (پاکستانی 15 کروڑ 21 لاکھ 2 ہزار 55 روپے) ہے۔
کیٹیگری بی میں شامل ہر کھلاڑی سوریا کمار یادو، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، یشسوی جیسوال، شریاس ایر کی سالانہ انکم 3 کروڑ روپے (پاکستانی 9 کروڑ 12 لاکھ 7 ہزار 2 سو 33 روپے) ہے۔
کیٹیگری بی میں شامل ہر کھلاڑی رنکو سنگھ، تلک ورما، رتو راج گائیکواڑ، شیوم دوبے، روی بشنوئی، واشنگٹن سندر، مکیش کمار، سنجو سیمسن، ارشدیپ سنگھ، پرسیدھ کرشنا، راجت پٹیدار، دھروو جورل، سرفراز خان، نیتیش کمار ریڈی، ایشان کشن، ابھیشیک شرما، آکاش دیپ، ورون چکرورتی اور ہرشیت رانا کی سالانہ انکم 1 کروڑ روپے (پاکستانی 3 کروڑ 42 ہزار 4 سو 11 روپے) ہے۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکنوں کا معائنہ کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان
اس فہرست میں نئے چہروں جیسے ہرشیت رانا، ابھیشیک شرما اور ورون چکرورتی کو بھی پہلی بار کنٹریکٹ دیا گیا ہے، جو بھارت کی اگلی نسل کے ابھرتے ہوئے اسٹارز مانے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BCCI بھارتی کرکٹ بورڈ جسپریت بمراہ روہت شرما، ویرات کوہلی،