وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت واپڈا سی بی ایم پروجیکٹس کے حوالے سے اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت واپڈا سی بی ایم پروجیکٹس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں واپڈا کے اعتماد سازی کے اقدامات کے منصوبوں بشمول چولہ پیکج، پانی کی سپلائی اور صفائی کے مسائل، زمین کے تصفیہ کے معاملات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ ذاتی طور پر گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے تاکہ عوام کے حقیقی مسائل کو خود دیکھ کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے بھاشا ڈیم کے متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ واپڈا حکام نے اجلاس میں اعلان کیا کہ پانی کی فراہمی کے منصوبے کے ٹینڈر دو ہفتوں میں جاری کر دیے جائیں گے۔
اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے اور گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی گئی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان (بذریعہ زوم)، چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان اجلاس میں
پڑھیں:
کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 39 اور شدت 47 جیسی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔