بصارت سے محروم افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: مجتبیٰ شجاع الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان—فائل فوٹو
وزیرِ خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
وزیرِ خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بصارت سے محروم افراد کے مسائل کے مستقل حل کے لیے قانون سازی کی تجویز دی گئی۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو سب سے زیادہ فکر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی ہے۔
اجلاس میں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب صوبے کے مستحق طبقات پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہیں۔
اجلاس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ملازمت کے لیے موزوں افراد کو پہلے سے ملازمتیں دی جا رہی ہیں، جو لوگ کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے انہیں وظائف دیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شجاع الرحم ن
پڑھیں:
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
وفاقی وزیر اپنی فیملی کے ہمراہ گانچھے، گلگت اور ہنزہ بھی جائیں گے، گلگت میں قیام کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اور موجودہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق کل وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سکردو پہنچیں گے، گلگت بلتستان کی صوبائی انتظامیہ نے وفاقی وزیر کے استقبال اور پروٹوکول کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ انیلا مھدی کو پروٹوکول آفیسر تعینات کیا ہے، وفاقی وزیر ایئرپورٹ سے شنگریلا جائیں گے جہاں چیف سیکرٹری جی بی ابرار مرزا وفاقی وزیر سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات سکردو میں گلاف ٹو منصوبے کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اپنی فیملی کے ہمراہ گانچھے، گلگت اور ہنزہ بھی جائیں گے، گلگت میں قیام کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اور موجودہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان سے بھی ملاقات کریں گے۔