Daily Sub News:
2025-04-22@07:24:43 GMT

برطانیہ اور کینیڈا کا یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا عزم

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

برطانیہ اور کینیڈا کا یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا عزم

برطانیہ اور کینیڈا کا یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

لندن:برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو برطانیہ یوکرین میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
اسٹارمر نے گزشتہ رات کو برطانوی “ڈیلی ٹیلی گراف” کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ “برطانیہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت کے حوالے سے قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس میں یوکرینی فوج کی مزید مدد بھی شامل ہے۔

برطانیہ نے یوکرین کو کم از کم 2030 تک سالانہ 3 بلین پاؤنڈ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ برطانیہ ضرورت پڑنے پر اپنے فوجی بھیج کر یوکرین کی سلامتی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ”


درین اثنا مقامی وقت کے مطابق 16تاریخ کو ، کینیڈا گلوبل افیئرز کے جاری اعلامیے میں کینیڈا کے وزیر خارجہ جولی نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کمیونٹی ریکوری فنڈ کے تحت “انوویٹو مائن ایکشن فار کمیونٹی ریکوری” منصوبے کو 15 ملین کینیڈین ڈالر فراہم کرے گا تاکہ یوکرین کی ڈی مائننگ صلاحیت کو بہتر بنانے ، دھماکہ خیز مواد کے خطرے کو کم کرنے اور معاشی بحالی کو فروغ دینے میں مدد ملے۔ انہوں نے سائبر سیکیورٹی معاونت کے پروگراموں کے لئے اضافی 2.

2 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی فراہمی کا بھی اعلان کیا تاکہ ضروری سائبر سیکیورٹی سپورٹ سروسز، سازوسامان اور تربیت فراہم کی جاسکے جس کی یوکرین کو اشد ضرورت ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یوکرین کی

پڑھیں:

نئے جرمن چانسلر کروز میزائل فراہم کریں، یوکرینی سفارت کار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2025ء) یوکرینی فوج نے بتایا ہے کہ روسی افواج نے ہفتے کے دن بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آٹھ میزائل اور ستاسی ڈرون حملے کیے گئے۔ ان حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے پانچ ریجن متاثر ہوئے۔ ان میں جنوبی، شمال مشرقی اور مغربی یوکرینی علاقوں میں نقصان ہوا۔

یوکرینی فوج کے مطابق ان تازہ روسی کارروائیوں میں زیادہ مالی نقصان ہی ہوا۔

یوکرینی ایئر ڈیفنس یونٹس نے 33 ڈرون طیاروں کو ہوا میں ہی مار گرایا جبکہ بغیر پائلٹ کے چھتیس ڈرونز کو الیکٹرانک وار فیئر ٹیکنالوجی کی مدد سے ری ڈائریکٹ کر دیا۔ ٹاؤرس کروز میزائل کی اپیل

جرمنی کے لیے یوکرین کے سابق سفیر آندری میلنک نے کہا ہے کہ فریڈرش میرس کو جرمنی کا چانسلر بننے کے فوری بعد ہی یوکرین کو ٹاؤرس کروز میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک کھلے خط میں میلنک نے میرس سے مطالبہ کیا کہ چھ مئی کو جب وہ چانسلر کا عہدہ سنبھالیں، انہیں اسی دن یوکرین کو 150 ٹاؤرس میزائل بھیجنے کا اعلان کر دینا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ روسی جارحیت کے مقابلے کے لیے ان کروز میزائلوں کی فوری ترسیل کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ان کا یہ خط ہفتے کے جرمن اخبار دی ویلٹ میں شائع ہوا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں یوکرین کے آئندہ سفیر کے طور پر نامزد میلنک نے اس ترسیل کو روس کی پیش قدمی کو روکنے اور جنگ کے حالات بدلنے کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

گزشتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے کرسچن ڈیموکریٹ فریڈرش میرس یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کی حمایت کرتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے کسی بھی اقدام کے لیے یورپی اتحادیوں سے ہم آہنگی ضروری ہے۔

یوکرین کو مزید عسکری سازوسامان درکار

میلنک نے ان میزائلوں کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ میرس کی آئندہ حکومت جرمن فضائیہ کے 30 فیصد ہتھیار یوکرین کو فراہم کرے۔ یعنی انہوں نے تقریباً 45 یورو فائٹر جیٹ طیاروں اور 30 ٹورناڈو طیاروں کا مطالبہ کیا ہے۔ میلنک کے بقول ٹاؤرس سسٹم کی افادیت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ اسی صورت میں ہو گا جب جرمنی یہ جدید عسکری سازوسامان بھی مہیا کرے گا۔

واضح رہے کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور موجودہ چانسلر اولاف شولس نے یوکرین کو ٹاؤرس میزائل فراہم کرنے کی مسلسل مخالفت کی۔ عبوری چانسلر شولس کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے جرمنی اس تنازعے میں مزید الجھ سکتا ہے۔

ٹاؤرس میزائل کیا ہیں؟

جرمن فضائیہ سن 2005 سے ٹاؤرس میزائل سسٹم استعمال کر رہی ہے۔ ایسے ہر میزائل کی قیمت تقریباً 10 لاکھ یورو ہے۔

ٹاؤرس میزائل تقریباً 500 کلومیٹر دور تک اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ اگر یہ میزائل یوکرین کو مل جاتے ہیں تو وہ روسی سرزمین کے اندر بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہو جائے گا۔

امریکہ پہلے ہی یوکرین کو ATACMS میزائل فراہم کر چکا ہے، جن کی رینج 300 کلومیٹر تک ہے جبکہ فرانس اور برطانیہ یوکرین کو 250 کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل فراہم کر چکے ہیں۔

ادارت: عرفان آفتاب

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی اجلاس:سیاسی جدوجہد جاری رکھنے اور سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • متنازع نہری منصوبہ: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ رابطہ، مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
  • روس عارضی جنگ بندی کا جھوٹا تاثر پیش کر رہا ہے، زیلنسکی
  • پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان
  • دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے اکنامک ریفارمز کی ضرورت ہے،احسن اقبال
  • نئے جرمن چانسلر کروز میزائل فراہم کریں، یوکرینی سفارت کار